نجی تعلیمی اداروں میں 33فیصد سیٹیں غریب طلباءکیلئے محصوص رکھی جائیں:امیتابھ مٹو

0
21

لازوال ڈیسک
جموںوزیر اعلیٰ کے صلاحکار و بین الاقوامی سطح کے اکیڈمیشن پروفیسر امیتابھ مٹو نے نجی تعلیمی اداروں میںغریب و پچھڑے ہوئے طلاب کیلئے 33فیصد سیٹیں تجویز کی ہیں ۔واضح رہے سٹیٹ نالج اِنی شیٹو کا قیام وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ریاست جموں و کشمیر کے تعلیمی نظام میں بہتری لانے کیلئے لایا اور ایس کے آئی کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں میں 33فیصد سیٹوں کو محصوص رکھنے کی تجویز دی ہے ۔ذرائع کے مطابق پروفیسر امیتابھ مٹو اور وزیر تعلیم الطاف بخاری کی قیادت میں ریاست کے تینوں خطوں میں طلباء، اساتذہ،سماجی کارکنان اور سول سوسائٹی ممبران سے تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ تعلیمی نظام کے زمینی سطح کے حقائق کو جانا سکے ۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں سٹیٹ نالج انی شیٹو کے ورکنگ گروپ نے اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ وزیر اعلیٰ کو ایک تجویز پیش کی ہے جس میں نجی اداروں میں غریب طلباءکیلئے 33فیصد سیٹوں کو محصوص رکھنے کی تجویز پیش کی ہے ۔ذرائع کے مطابق میٹنگ میں یہ رائے بھی پیش کی گئی کہ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلئے پرائیویٹ پبلک شراکت بھی ہونی چاہئے ۔لیکن ریاستی کابینہ اس پر ختمی فیصلہ لے گی ۔وہیں رپورٹ میں پیش کی گئی تجاویز پر سہمتی کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس کو ایک ایکشن پلان میں بدلتے ہوئے ریاست میں نالج انڈسٹری قائم کرنے کیلئے اس پر عمل کیا جانا چاہئے ۔ذرائع کے مطابق ریاستی وزیر اعلیٰ نے ورکنگ گروپ کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس کو ایکشن پلان میں تبدیل کیا جائے تاکہ نفاز کیلئے کابینہ میں پیش کی جا سکے۔ذرائع کے مطابق اضافی ریزرویشن کیلئے سرکار نجی اداروں کو بھی تعاون پیش کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ نجی اداروں میں غریب طلباءکیلئے محصوص سیٹیں رکھنے سے غریب طلباءکا تعلیمی معیار بھی بڑھے گا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا