جامعہ زینت الاسلام دھڑہ میں ایک روزہ سیرت النبی ؑکانفرنس کا اہتمام

0
60

طلباءنے تقاریر اصلاحی مکالموں اور نعتوں سے مزین بہترین پروگرام پیش کیا
ظہیر عباس
منڈی//تحصیل منڈی سے سات کلو میٹر دور جامعہ زینت الاسلام دھڑہ فتح پور میں ایک روزہ سیرت النبیؑ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع پونچھ کے علماءکرام کے علاوہ مقرر خصوصی حضرت مولانا علی محمد اور مولانا فتح محمد ناظم اعلیٰ جامعہ محمودیہ قاسم نگر مینڈھر نے اپنے اپنے بیانات سے سامعین کو مستفید کیا – اس موقع پر طلباءنے تقاریر اصلاحی مکالموں اور نعتوں سے مزین بہترین پروگرام پیش کیا جس کی تمام علماءکرام اور حاضرین نے سراہنا کرتے ہوئے اساتذہ جامعہ اور طلبہ کو مبارک باد پیش کی – سالانہ جلسہ سیرت النبیؑ کانفرنس میں علماءکرام نے تمام امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ سیرت رسول عربی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے لئے مشعل راہ تصور کریں – انھوں نے کہا کہ قوم مسلم کو چاہیے کہ آقا ؑدوجہاں کی سنتوں پر عمل پیرا ہو قران پاک کے احکام کو اپنے لئے قانون خدا اور رہبری کی کتاب مان کر اس پر عمل پیرا ہو تاکہ کامیابی قدم چومے گی اور جب اللہ اور اسکے رسولؑ کے احکام کو پس پشت ڈال دیا جاے گا تو ناکامی مقدر بنے گی – انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ اس وقت مسلمان دنیا کے کونے کونے میں قتل وغارت گری کا شکار ہیں لیکن پھر بھی ہم مسلمانوں نے اسلام کو اور اسلام کے احکام کو بھلا دیا ہے – انہوں نے ان دینی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے خوش نصیب طلبہ و طالبات کو بھی مبارک باد پیش کی – پروگرام دو نشستوں پر مشتمل رہا جس کے آخر میں جامعہ کے ناظم اعلی مولانا منظور احمد اشاعتی نے تمام علماءکرام وجملہ عوام و خواص کا شکریہ ادا کیا – آخر میں پوری امت مسلمہ کے لئے بلخصوص اور پوری دنیا کے لئے بلعموم جامع دعا کی گئی –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا