مدرسہ اشرفیہ نورالاسلام ومدرسہ اشرفیہ خدیج الکبری للبنات شاہ ہمدان نگر کھنیتر پونچھ میں تعلیمی سیشن کا آغاز

0
120

لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍اپریل 2024مطابق 15شوال المکرم 1445بروز بدھ کو مرکز اہلسنت مدرسہ اشرفیہ نورالاسلام ومدرسہ اشرفیہ خدیج الکبری للبنات کے تعلیمی سیشن کو ایک پروقار تقریب سے شروع کیا گیا جسمیں مہمان خصوصی مدرسہ کے بانی ومہتمم جامعہ حضرت مولانا حافظ محمد معشوق اشرفی خلیفہ حضور اشرف ملت تھے طلباء کو پہلا درس مدرسہ کے پرنسپل حضرت مولانا حافظ عبدالقدیر اشرفی جامعی صاحب نے اپنی زبان فیض ترجمان سے کروایا طلباء نے کثرت سے شرکت کی اور جملہ اسٹاف جامعہ موجود رہا اور مہمانوں کی بھی کثرت رہیں۔
خصوصی طور حضرت مولانا حافظ سجاد احمد صاحب امام جامع مسجد بچاں والی محترم جناب محمد نواز صاحب محترم جناب محمد لطیف صاحب شامل رہے۔ اس موقع پر مہتمم جامعہ نے جامعہ کے تمام طلباء وطالبات ومعاونین ومحبین کے لئے خصوصی دعائیں مانگی بعد ازاں تبرک تقسیم کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا