تکلیف توہوگی۔۔۔!

0
49

جموں میں اِن دِنوںکیاچل رہاہے……سبھی کہتے ہیں بسنت رتھ چل رہاہے…بسنت رتھ کاخوف چل رہاہے، ٹریفک پولیس کے نئے آئی جی پی جموں وکشمیربسنت رتھ نوجوانوں کے ہیرواورسنگھم ب چکے ہیں لیکن متعددحلقے ان کیخلاف شکایات کررہے ہیں، کوئی وزیراعلیٰ شکایت سیل میں آن لائن شکایت درج کرارہاہے، کوئی کھلاخط لکھ رہاہے، کوئی فیس بک پرشکایات پوسٹ کررہاہے، لیکن ان لوگوں کی آبادی بہت کم ہے اور بسنت رتھ کے کام کاج کوپسندکرنے والے لاکھوں میں ہیں، اوریہ تعدادبھی تیزرفتاری سے بڑھ رہی ہے،سوشل میڈیاکاصحیح استعمال کرنے والے بسنت رتھ نوجوانوں کوٹریفک قوانین کااحترام کرنے اورسڑک پرنظم وضبط قائم کرنے پرمائل کرنے میں کامیاب ہورہے ہیں، آئی جی پی کافلمی اورخاص طورپرسنگھم ریٹرنزوالاانداز کافی پسند کیاجارہاہے، سنگھم ریٹرنز ان پراس لئے بھی صادق آتاہے کہ اُنہوں نے قانون کی نظرمیں سب یکساں کادرس دیتے ہوئے ……’’توُنہیں جانتامیراباپ کون ہے؟…کاجملہ ہی ختم کردیاجب اُنہوں نے اپنے ہی ایک ساتھی آئی پی ایس آفیسر کے صاجزادے آرمی آفیسر کی مہنگی کار کوقانون کی قیمت بتادی، معاملہ کافی گرمایااوردوطرفہ ایف آئی آر بھی درج ہوئے لیکن بسنت رتھ کی رفتار رک نہ سکی اور کچھ ہی دِن بعد سڑک پراپنے فیملی فکنشن کی آڑمیں سائبان سجادئیے جس کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے آئی جی پی نے گاندھی نگرپولیس تھانامیں ایف آئی آر بھی درج کرادی ، وہ شخص جس کاگھرمیں کوئی تقریب تھی وہ سیاست وکاروبارکے اعتبارسے بڑی شخصیت ہیں ہماری مراد ٹی ایس وزیرسے ہے، ٹی ایس وزیرکیخلاف ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے سنگھم نے اپناجذبہ اورفرائض واصولوں کیساتھ کسی قسم کاسمجھوتہ نہ کرنے کاسخت پیغام دیاہے، اِن دِنوں ہرطرف بسنت رتھ کے چرچے ہیں اور یقیناسڑکوں پرسدھارآرہاہے اب اگراِکادُکاکچھ لوگوں کو قوانین کااحترام نہ کرنے کی برسوں پرانی خراب عادت ہے تویقینااُنہیں تکلیف توہوگی لیکن عادت سدھارنے کی کوشش کی جانی چاہئے، آئی جی پی کی نکتہ چینی کوئی بہادری نہیں بلکہ بہادری اسی میں ہے کہ اپنے سفرکومحفوظ اور آسان بنائیں اپنی زندگی کوجوکھم میں نہ ڈالیں اور جان ومال کیساتھ ساتھ اپنی عزت کوبھی بچائیں اگربسنت رکھ کی باتیں کڑوی لیگتی ہوں اورسنگ کربے عزتی محسوس ہوتی ہوتوایساموقع آنے ہی نہ دیں،بگڑی عادتوں کوسدھارنے میں کچھ وقت لگے گا،اپنے گریبان میں جھانکنے کی کوشش کی جانی چاہئے ،آئی جی پی کے گریبان تک ہاتھ جانے والاتوہے نہیں ، لہٰذابہتری اسی میں ہے کہ بگڑے ٹریفک نظام کو سدھارنے میں انہیں بھرپورتعاون دیں کچھ تکلیف برداشت کریں جب سدھرجائیں گے دل سے بسنت رتھ کودعائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا