تحصیل منکوٹ کے علاقہ کسبلاڑی کے ہائی سکول کا درجہ بڑھایا جائے

0
117

بچوں کو وقت پر سکول پہنچنے میں دیر ہو جاتی ہے،کئی طرح کی مشکلات کا سامنا
دائودخان
مینڈھر؍؍سب ڈویژن مینڈھر کی سرحدی تحصیل منکوٹ کے کسبلاڑی علاقہ کے لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر نتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ہائی سکول کسبلاڑی کا درجہ بڑھا کر ہائر سکنڈری کیا جائے۔علاقہ کے لوگوں نے محکمہ تعلیم کے اعلی آفسیران کے ساتھ ساتھ ایل جی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہائی سکول کسبلاڑی کا درجہ بڑھانے کیلئے انہوں نے کئی بار محکمہ تعلیم کے اعلی آفسیران کو یاداشتیں پیش کیںلیکن کوئی ازالہ نہ ہوا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی اعلی آفیسر پونچھ آیا تو اس سے اپیل کی کہ ان کے بچوں کے ساتھ انصاف کر کے سکول کا درجہ بڑھایا جائیتاکہ بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں کو ئی پریشانی نہ آئے۔وہیں بچوں کہ والدین کا کہنا تھا کہ تین سو سے زائد بچے ہائی سکول کسبلاڑی میں زیر تعلیم ہیں اور اسکول کا درجہ بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔
عوامی حلقوں نے کہاکہ کسبلاڑی علاقے کے ارد گرد کئی علاقے پڑتے ہیں جبکہ دو ہائی سکول کہ علاوہ کئی مڈل سکول بھی ہیں۔بچوں کہ والدین کا کہنا ہے کہ ہائر سکینڈری سکول نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو ہائر سکنڈری سکول منکوٹ اور ہائر سکینڈری سکول مینڈھر میں داخلہ لینا پڑتا ہے اور پھر جب کلاسز لگائی جاتی ہیں تو بچوں کو کئی مشکل چیزوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔وہیںوالدین کا کہنا ہے کہ ہائر سکینڈری سکول نہ ہونے کی وجہ سے کئی طلباء وطالبات سکول چھوڑ دیتے ہیں کیونکہ والدین کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ وہ دور دراز کے سکولوں میں بچوں کو تعلیم دلائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا