جموں وکشمیرمیں آتشزدگی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے محکمہ کے پاس صلاحیت اورآلات کی کوئی کمی نہیں

0
69

مقامی روزنامہ میں دکھائے گئے اعداد و شمار سچائی پر مبنی نہیں،غلط اعداد و شمار کی تردید
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ایک معروف روزنامہ میں مورخہ 06.05.2024 کو ایک خبر شائع ہوئی ہے جس میںگزشتہ چھ سالوں کے دوران آتشزدگی کے واقعات کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تفصیلات 486 اور جموں و کشمیر میں 100 فائر ٹینڈرز کی کمی کے طور پر دکھایا گیا ہے۔تاہم خبروں کو جاری کرتے ہوئے اعداد و شمار کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے جس کی تردید کی گئی ہے۔
اس حوالے سے واضح کیا گیا ہے کہ گزشتہ 6 سال کے دوران 486 اموات صرف آتشزدگی کے واقعات کی وجہ سے نہیں ہوئیں۔ ان اموات میں سے صرف 82 ہلاکتیں آتشزدگی کے واقعات میں ہوئی ہیں جبکہ بقیہ 404 اموات انسداد دہشت گردی آپریشنز؍مقابلوں، گاڑیوں اور دیگر حادثات اور خودکشی کے واقعات میں ہوئی ہیں جن میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے تلاش اور بچاؤ کے کاموں میں حصہ لیا۔ واضح رہے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا محکمہ اس وقت 180 فائر اینڈ ایمرجنسی اسٹیشنوں پر پھیلا ہوا ہے جہاں فائر ٹینڈرز، اور آگ بجھانے کے دیگر آلات اورایس ایف اے سی، وزارت کی طرف سے مقرر کردہ ضروریات اور اصولوں کے مطابق تعینات ہیں۔
وہیںاگست 2022 سے باقاعدگی سے منعقد کیے جانے والے اس طرح کے موثر، فوری ردعمل اور فائر سیفٹی سے متعلق آگاہی کے مسلسل پروگراموں کی وجہ سے 2023 میں آگ لگنے کے واقعات میں 23 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اسی سال 2022 میں آگ لگنے کے واقعات میں قیمتی جانوں کو بچانے کے علاوہ اور کروڑوں کی املاک کو بھی بچایا گیا ہے۔ اب تک محکمہ نے تقریباً 4636 فائر سیفٹی آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا ہے جس میں 593449 افراد کو فائر سیفٹی کی ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی گئی ہے تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں پہلے ریسپانس کے طور پر کام کریں۔وہیںکارکردگی کو اپ گریڈ کرنے اور جموں و کشمیر میں فائر اور ایمرجنسی سروسز کی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے، محکمے نے موجودہ بیڑے کو اپ گریڈ کرنے اور بڑھانے کے لیے 100 فائر ٹینڈرز کی مزید ضرورت ظاہر کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا