روزنامہ وادی کشمیر کے مدیر محمد شفیع کا انتقال

0
59

انجمن اردو صحافت نے ایک باہمت شخص قرار دیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍انجمن اردو صحافت کے دیرینہ رکن اور روزنامہ وادی کشمیر کے مدیر محمد شفیع خان اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو انتقال کرگئے۔ انجمن نے مرحوم محمد شفیع خان کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔مرحوم کو ایک زندہ دل انسان،ایک ملنسار صحافی اور صاف گو شخص قرار دیتے ہوئے انجمن اردو صحافت نے کہا کہ مرحوم کے انتقال سے ایک نا تلافی نقصان ہوا ہے،جس کی بھر پائی کرنا ناممکن ہے۔ انجمن کے صدر ریاض احمد ملک نے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم انجمن کے کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے،اور بھر جوانی میں انکی موت نے انجمن کے جملہ ارکان اور عہداراں کو رنج و غم میں مبتلا کیا ہے۔
انجمن کے جنرل سیکریٹری بلال فرقانی نے مرحوم محمد شفیع کو ایک دیرینہ ساتھی ،دوست ،رفیق اورخیر خواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم موذی بیماری سے خندہ پیشانی سے لڑتے رہیں اور کھبی بھی نامیدی اور حوصلہ شکنی کو حاوی نہیں ہونے دیا۔ انجمن کے سرپرست حامد حمید،نائب صدر عشرت حسین بٹ،معاون جنرل سیکریٹری فردوس الرحمان، چیف آرگنائزر شوکت ساحل،صوبائی صدر کشمیر راجہ ارشاد اور صوبائی صدر جموں جہانگیر خان کے علاوہ کور کمیٹی،مجلس عاملہ و جملہ ارکان نے محمد شفیع کے انتقال کو ذاتی صدمہ قرار دیا۔اس دوران انجمن کا ایک وفد سنیئر رکن غلام حسن وانی کی سربراہی میں مرحوم کے گھر واقع منڈجی سوپور گیاق،جہاں پر انجمن کی طرف سے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ تعزیت و تسلیت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا