شہر خاص میں اپنی پارٹی کا پْر جوش روڈ شو

0
74

لوگوں اور پارٹی کارکنان نے سید محمد الطاف بخاری کا والہانہ استقبال کیا
اپنی پارٹی قائد نے تاریخی جامع مسجد میں حاضری دی، شہر خاص کی شانِ رفتہ بحال کرنے کا عزم ظاہر کیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ ایک انتہائی غیر معمولی سیاسی سرگرمی میں اپنی پارٹی نے ا?ج سرینگر کے شہر خاص میں ایک پْر جوش روڈ شو کا اہتمام کیا۔ پارٹی قائد سید محمد الطاف بخاری کی قیادت میں یہ تاریخی روڈ شو ا?ستان عالیہ دستگیر صاحب خانیار سے شروع ہوا اور زیارت نقشبند صاحب سے ہوتے ہوئے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں منتج ہوا۔ سید محمد الطاف بخاری نے جامع مسجد میں حاضری دی۔اس موقعے پر انہوں نے شہر خاص کی عظمتِ رفتہ کی بحالی کے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’میں وعدہ کرتا ہوں کہ جب اپنی پارٹی کو عوامی منڈیٹ حاصل ہوگا تو وہ ترجیحی بنیادوں پر شہر خاص، جو صدیوں پرانی شاندار ثقافت اور تہذیب کا گہوارہ رہا ہے، کی عظمت رفتہ بحال کرنے کے اقدامات کرے گی۔ہمارا مشن اس شہر کی روایتی دستکاریوں کی نمائندگی کرنے کی ساکھ کو بحال کرنا بھی ہے۔ میں بخوبی جانتا ہوں کہ اس شہر کو پچھلی سات دہائیوں سے ارباب اقتدار جان بوجھ کر نظر انداز کرتے ا?ئے ہیں اور نتیجے کے طور پر ا?ج اس شہر کے باشندے طرح طرح کے مسائل سے دوچار ہیں۔ یہاں لوگوں کو مالی مشکلات کے ساتھ ساتھ رہائش کے مسائل اور روزگار کے مواقع کی قلت جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ لیکن اپنی پارٹی اس شہر کو ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کیلئے پْر عزم ہے۔‘‘
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سید محمد الطاف نے کہا کہ ’’ا?ج کی اس تقریب کو کوئی سیاسی سرگرمی نہ سمھجھا جائے۔ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ تاریخی جامع مسجد میں سجدہ ریز ہونے ا?یا ہوں۔ یہ مسجد روز قیامت تک قائم رہے گی اور اس مقدس مقام پر ہم عہد کرتیہیں کہ ہم سچائی کی سیاست پر مرتے دم تک قائم و دائم رہیں گے۔‘‘ایک سوال کے جواب میں سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ ’’ایک دینی مبلغ کی حیثیت سے میرواعظ عمر فاروق کا قد جموں کشمیر کے کسی بھی سیاسی رہنما سے بلند ہے۔‘‘انہوں نے کہا، ’’ہم سب نہ صرف میر واعظ صاحب، بلکہ پورے میر واعظ خاندان کی عزت و تکریم کرتے ہیں۔ اس خاندان نے جموں کشمیر کے معاشرے کی رہنمائی اور عوام کی دینی تربیت کرنے میں ایک تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ میر واعظ عمر صاحب نے کبھی کشمیر میں تشدد کی حمایت نہیں کی۔ درحقیقت، وہ اور ان کا خاندان تشدد سے متاثر ہوا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ میرواعظ اپنی پارٹی کی سچائی اور دیانت کی سیاست کی حمایت کریں گے۔‘‘اس متحرک تقریب کے دوران اپنی پارٹی کے صدر کے ہمراہ اْن کے متعدد سینئر پارٹی لیڈران تھے۔ ان میں پارٹی کے صوبائی صدر اور سرینگر میں لوک سبھا انتخابات کے پارٹی امیدوار محمد اشرف میر ، سینئر رہنما اور سرینگر کے سابق میئر جنید عظیم متو، اور پارٹی کی یوتھ ونگ کے سٹیٹ و سابق کارپوریٹر سیکرٹری تنویر حسین پٹھان بھی شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا