جامع مسجد سکی اڑائی منڈی میں اہم دینی واصلاحی مجلس کا اہتمام

0
140

اس پر فتن دور میں علماء سے روابط کو مستحکم بنائیں اوردینی مجالس کے انعقاد پر اللہ کا شکر ادا کریں:مولاناعبدلحمید
ریاض ملک
منڈی؍؍ تحصیل منڈی کے دوردراز علاقہ اڑائی میں جامعہ فیض القران منڈی کے زیر اہتمام جامع مسجد سکی میں ایک شاندار اصلاحی پروگرام منعقد ہوا۔ مفتی محمد شریف الحسن قاسمی کی زیر سرپرستی اس پروگرام میں مقررخصوصی مولانا عبدالحمید قاسمی ناظم اعلی جامعہ طیب العلوم لورن جبکہ مہمان زی وقار مفتی نظیر احمد شاہین ضیائی شامل رہے۔قبل ازیں حافظ مشتاق احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا۔پروگرام کا آغاز حسب سابق حافظ محمد طیب نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ تلاوت قرآن مجید کے بعد حافظ عرفان احمد ضیائی نے حمد باری تعالیٰ اور نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ وسلم پیش کی۔
جس کے بعد مقرر خصوصی حضرت مولانا عبدالحمید قاسمی اہم خطاب کیا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے فتنوں کے اس دور میں ایمان کو بچانے اور اللہ پاک کی نعمتوں پر شکر اداکرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہاکہ اچھے معاشرہ کا مل جانا، تندرستی کا مل جانا، صیح سلامت جسم اعضاء کا مل جانا، اللہ پاک اور اس کے محبوب حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے ان مجالس کا مل جانا بھی اللہ کا احسان ہے۔ اس ہر ہم سب کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہے۔ کیوں کہ جب ناشکری ہوتی ہے۔ تو اللہ پاک نعمت کو چھین لیتاہے۔ اور سخت عذاب دیتاہے۔
معاشرہ دیگر اہم نصائح بیان کرتے ہوے انہوں نے فلسطین میں مسلمانوں پر ہورہے مظالم اور خون کی ندیاں بہنے پر اظہار افسوس کیا۔ اور فلسطینی مظلوم مسلمانوں بچوں، بزرگوں، نوجوانوں، اور عورتوں کے لئے خصوصی دعاوں کی تلقین کی۔ انہوں نے کہاکہ مصیبت اتے دیر نہیں لگتی۔ اج ان پر یہ مصیبت ہے۔ کل یہاں ہم پر بھی تو ہوسکتی ہے۔ اس لئے ہم سب پر زمہ داری عائد ہوتی ہیکہ ہم خصوصی دعاوں کا اہتمام کریں۔ صلاۃ الحاجت کا اہتمام کریں۔ اگر اتنابھی ہم نہ کر پاے تو کل قیامت کے دن کیا جواب دیں گے۔ بحثیت مسلمان ہم ایک جسم ایک جان ہیں۔جسم کے ایک حصہ میں کانٹا چوبھتاہیتو تکلیف پورے بدن میں ہوتی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیاکہ وہ اللہ پاک کے احکام کو نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے مطابق پوراکریں۔ نمازوں کو قائیم کریں۔زکروازکار میں دل جمی پیداکریں۔ دنیاکی رنگینوں سے خود کو اراستہ کرنے کے بجاے دل میں عظمت دین، عظمت ومحبت مصطفے کو جگہ دیں۔ اور معاشرہ میں اپنا مقام پیداکریں۔شکر ادا کریں ناشکری سے بلکل بچ کررہیں۔مجلس کے آخر میں مفتی نظیر احمد شاہین نے خصوصی دعا کی۔ جس کے بعد پراگرام کی نظامت کرتے ہوے انے والے تمام مہمانوں اور مجلس میں اے ہوے تمام حاضرین کا شکریہ اداکیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا