اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر محمد اشرف میر نے سری نگر نشست سے کاغذات نامزدگی داخل کئے

0
61

یواین آئی

سری نگر؍؍جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے سینئرلیڈر محمد اشرف میر نے بدھ کے روز سری نگر پارلیمانی نشست سے نامزدگی کے کاغذات داخل کئے۔اس موقع پر اشرف میر نے کہاکہ پچھلی حکومت کے برعکس لوگوں کے حقیقی مسائل کی نمائندگی کریں گے۔اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر محمدا شرف میر نے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران اشرف میر نے کہاکہ اس وقت کشمیر میں پر امن ماحول ہے اور ہمیں پورا یقین ہے کہ اپنی پارٹی کے امیدوار جیت حاصل کریں گے۔ان کے مطابق لوگوں کی نمائندگی سچے دل ، خلوص اور ایمانداری سے کریں گے۔اشرف میر نے پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کو ہدفہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پانچ سال تک دونوں پارٹیوں کے ممبران پارلیمان نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں لوگوں کی بات نہیں کی۔
انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی سچی سیاست میں یقین رکھتی ہے لہذا لوگوں کو اس پارٹی کے امیدواروں کے حق میں اپنی رائے دہی کا استعمال کرنا چاہئے۔ان کے مطابق نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے ممبران پارلیمان نے پانچ سال پارلیمنٹ میں ضائع کئے۔اشرف میر نے کہاکہ کامیابی کی صورت میں جیلوں میں بند پڑے سبھی نوجوانوں کی رہائی کویقینی بنایا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا