بھارت ماتا،گئوماتاکی فکر

0
35
  • مگردھرتی ماتاہی نہ رہی توکیاہوگا؟:سجن کمار
    راجستھان سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن سجن کمارنے اپنے مخصوص اندازمیں وزیراعظم ہندنریندرمودی کوخوب کھری کھوٹی سنائیں،اُنہوں نے ہندو۔مسلم کرنے والی سوچ کوللکارتے ہوئے کہاکہ آج بھارت ماتاکی جئے کی جاتی ہے، گئوماتاکی باتیں کی جاتی ہیں لیکن جب دھرتی ماتاہی نہیں بچے گی توبھارت ماتااورگئوماتاکہاں جائیگی،اُنہوں نے کہاکہ قدرت کیساتھ کھلواڑ اور چھیڑچھاڑ نے تباہی کو دعوت دی ہے اور 21ویں صدی کے آخر میں دنیاایک بڑی مصیبت میں پھنسنے والی ہے جس سے سائنسدانوں کوبھی انکارنہیں ہے۔اُنہوںنے خبردارکیاکہ آج پوری دنیااورہندوستان کیازندہ رہے گاجب انسان یہاں ختم ہوجائیگا۔ناساکے سائنسدان بھی کہہ رہے ہیں کہ جلدہی دنیاتباہ ہوجائیگی۔اُنہوں نے کہاکہ2کروڑ سے زئادہ سیڑھیاں چل رہی ہیں یہ انٹرنیٹ کی۔ کس حکومت کوپتہ نہیں؟، سجن کمارنے کہا’’پھانسی سے ریپ اور دوسرے جرائم ختم نہیں ہونگے، بھارت ماتا، پاکستان ماتا، کرتے پھرتے ہیں جب زمین ہی نہیں رہے گی توکہاں کی ماتا‘‘۔اُنہوں نے کہاکہ سب سے بڑاانسان کیلئے خطرہ سیاسی لیڈران ہیں، اورسب سے زیادہ خطرے میں بھی یہی لوگ ہیں، ملک کاچوکیدار(وزیراعظم)آج سانس کیلئے ترستاہے، دفتر،رہائش گاہ پرآکسیجن کی مددلیتاہے، باہرنکلے گاتوکیاکرے گا؟اُنہوں نے کہاکہ سیاستدان صرف پھوٹ ڈالواورحکومت کروکی پالیسی جانتے اوراپناتے ہیں، انسانیت اورماحولیات کوبچانے میں انہیں کوئی دلچسپی نہیں۔سجن کمارنے کہاکہ آج عام انسان کوجینے کازیادہ حق حاصل ہے، اورعام آدمی کو اس آئین کی حفاظت کرنی ہے، آئین کی حفاظت کرنے سے ہی ہم ان سیاسی چالوں اور فریبوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا