انصاف ملناچاہئے

0
31

فرقہ پرستی چلانے والے خودگناہگارہیں:جے ایس منگل
اس موقع پرجے ایس منگل نے اپنے خیالات رکھتے ہوئے کہاکہ رسانہ معاملہ جموں وکشمیرنہیں بلکہ یہ معاملہ بین الاقوامی بن چکاہے۔یہاں سردار اوتار سنگھ کی طرف سے کہی گئی بات پرغور کرنے کی ضرورت ہے۔جب پنجاب میں فرضی انکائونٹرشروع ہوئے توایک حوالدار(ایس پی سندھو)کواس لئے ترقی دی گئی کہ اس نے زیادہ شہریوں کوقتل کیاتھا،جب معاملہ درج ہواتو ایک روزخبرآئی کہ وہ ایک ٹرین کے نیچے کٹ کرمرگیا، مگربعد میں خبرآئی کہ وہ غیرملک میں نام بدل کررہ رہاہے۔ایک دوست کے بعد 1984کے بعد گیاتواس نے بتایاکہ میں پورے خاندان میں سے بچاہوں،لال چند گیانی ، 750سکھ بچیوں کو جی ٹی روڈ پر بیچاہے، پھانسی کی سزادینے پرجرم نہیں رکیں گے۔اُنہوں نے کہاکہ وہ ہمت سنگھ کومبارک باد پیش کرتے ہیں اُنہوںنے یہ سیمینار منعقد کیاجس میں رسانہ معاملہ کے کچھ چھپے ہوئے حقائق سامنے آئے، سپریم کورٹ کے ہرکام میں مددکریں گے،مگر انصاف ملناچاہئے،اُنہوں نے کہاکہ وہ لوگ جو فرقہ پرستی کی طرف لے جارہے ہیں وہ خود گناہگارہیں، پھنسے ہوئے ہیں، ریاست کے بھائی چارے کو خراب کررہے ہیں ، عوام کوگمراہ کرر ہے ہیں ۔اُنہوںنے کہاکہ رسانہ معاملے کوجلدازجلد مکمل کیاجاناچاہئے اورانصاف فاسٹ ٹریک بنیادپرہوناچاہئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا