انسانی حقوق کاعالمی دِن:جموں میں نیشنل ہیومن رائٹس (سوشل جسٹس کونسل)کی تقریب

0
37

معروف صحافیہ شگفتہ خالدی سمیت متعددشخصیات کواعزازات سے نوازاگیا

لازوال ڈیسک

جموں؍؍نئی دہلی کے ریاستی یونٹ کی جانب سے عالمی یومِانسانی حقوق کے موقع پرجموںمیںایک پروقار تقریب کاانعقاد کیاگیا جس میںریاست میںمختلف شعبہ جات میںسرگرم انسانی حقوق کارکنان کوان کی کمال خدمات کے اعتراف میںاعزازات سے نوازاگیا۔جسٹس آر۔ایس۔بیدی (ریٹائرڈ) نیشنل ہیومین رائٹس (سوشل جسٹس کونسل) کے قومی چیئرمین ہیںجبکہ ایگزیکٹیوڈائریکٹرایم آئی زرگر،صحافی (انسانی حقوق)،رکن ریلوے حکومت ہند ہیں جبکہ انل پدھااس کے چیف جنرل سیکریٹری ہیں۔آج کی تقریب کاخاص مقصد ریاست میںانعامات واعزازات تقسیم کرناتھا۔تقریب میںسابق وزیر چوہدری لال سنگھ مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈپٹی میئر پورنیماشرما کے علاوہ کئی معززشخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پرجن شخصیات کواعزازات سے نوازاگیا ان میںمعروف صحافیہ شگوفتہ خالدی کوان کی صحافتی خدمات کیلئے اعزاز سے سرفراز کیاگیا۔شگفتہ خالدی عرصہ دراز سے صحافتی پیشے سے جڑی ہیں اور ان کے کالم ریاست وبیرون ریاست کے معروف روزناموں کی زینت بنتے ہیں۔شگفتہ خالدی کااہم موضوع انسانی حقوق رہتاہے اور وہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق دنیاکوباخبرکرنے کیلئے اپنے قلم کااستعمال کرتی ہیں۔پچھلے چند برسوں سے اُنہوں نے بحیثیت ایڈیٹر گواہ ایکسپریس صحافتی خدمات انجام دیناشروع کی ہیں اور پل پل کی خبروں کے علاوہ وہ اپنے کالم سے بھی قارئن کو مستفیدکرتی ہیں۔شگفتہ خالدی کی جرأتمندانہ اندازمیں انسانی حقوق کواُجاگرکرنے کی خدمات کے اعتراف میں انہیں نیشنل ہیومین رائٹس کی جانب سے اعزازسے نوازاگیا۔ان کے علاوہ جنہیں اعزازات دئیے دئے ان میں کے کے لانگر،انل پدھا، ڈاکٹرمحمد رفیق انجم، محمد اکرم، ایڈوکیٹ جیوتی بالا، پرشوتم لال، راج کمار، ڈاکٹرمرتضیٰ حمید، رشید حسین نشی کانت کھجوریہ، مدن منٹو، ایم کے وانگنو، امیت کمار، نریش کمار، محمد اشرف گنائی، مدن ، روبینہ، بلال احمد، مجید مسرور، ریحانہ کوثر، اشفاق گوہر، سید عرفان فاضل، شاہ نواز،غلام نبی شاہ، غلام نبی ڈار، تسلیم جاوید، ڈاکٹرراحت بدر، انجینئر مجیب ملک، امیت کمار، وجت کمار، بشیر احمد، اشتیاق احمد بٹ، افنان حکیم، ڈاکٹر ایم ایم شجا، اشوک گپتا، نرمل کماری، رام دوبے، ڈاکٹر آشیش رینہ قابل ذکرہیں۔ تقریب میںشریک اہم شخصیات میںگریش رازدہ جنرل سیکریٹری ، آنند دوبے، للت گھئی، اشوک پنڈتا قابل ذکرہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا