آر۔پارتجارت :پھرمنشیات ضبط

0
22

چند عناصر کو پاکستان کی پشت پناہی حاصل :پولیس کادعویٰ
یوپی آئی
سرینگرآر پار منشیات کا کاروبار کرنے والا شخص پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق اوڑی کے مقام پر حد متارکہ کے آر پار منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے پولیس نے ایک منشیات اسمگلر نذیر احمد ٹھیکری ولد مقبول ٹھیکری ساکنہ جبلہ کملاکوٹ اوڑی کی گرفتاری عمل میں لاکر اُس کے قبضے سے 800گرام برون شوگر برآمد کرکے ضبط کیا۔منشیات کا کاروبار کرنے والا شخص لائن آف کنٹرول کے نزدیک رہائش پذیر ہے اوروہ اسی کا فائدہ اُٹھا کر برون شوگر نامی نشیلی شئے کو اس پار لے آیا۔اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 40/2018زیر دفعہ 8/20این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن اوڑی میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پولیس نے چند ماہ قبل اسی علاقے سے کئی منشیات اسمگلروں کی گرفتاری عمل میں لاکر انہیں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا۔پولیس ایسے گروہوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گی جو پاکستان سے منشیات کی اشیاءکو اس طرف لا رہے ہیں جنہیں چند عناصر کی پست پناہی حاصل ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا