میرا مذہب انسانی خدمت ہے:مظفر خان

0
87

جج کاعہدہ چھوڑکرسیاست میں قدرکھنے کے بعدسرگرمیوں کاباضابطہ آغاز
تھنہ منڈی میں والہانہ استقبال؛شاہدرا شریف زیارت پر حاضری دیکر امن و امان و کامیابی کے لئے دعاء مانگی

عمران شفیع

تھنہ منڈی؍؍ سابق جج مظفر اقبال خان کا تھنہ منڈی میں پارٹی ورکران نے والہانہ استقبال کیاگیا۔ سب جج مظفر اقبال خان جو عدلیہ سے قبل ازوقت سبکدوش ہونے کے بعد سیاست میں قدم رکھنے کے لئے کمر بستہ ہوئے ہیں۔جو اپنی سیاست کاآغاز تھنہ منڈی سے کر رہے ہیں۔ منگل کے روز بلاک صدر نیشنل کانفرنس مشتاق احمد شال کی قیادت میں سابق سب جج مظفر اقبال خان کا مغل دربار کے قریب والہانہ استقبال کیا۔گیا جسمیں نیشنل کانفرنس کے سینیر لیڈر شمیم احمد مغل، ایڈکیٹ ارشد سمیال، سرپنچ کرامت اللہ خان،سرپنچ منشی خان، سابق سرپنچ محمد ریاض، حاجی محمد مقبول رینہ، عبدالحمید ڑار، شمشیر سمیال، منصور احمد رینہ ،عبدالحق ٹھکر، محمد اسحاق ٹھکر،، محمد اسلم چوہدری کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین و نیشنل کانفرنس ورکران نے شرکت کی۔ سابق جج مظفر اقبال جو گاڑیوں کی لمبی قطار کے ساتھ حضرت بابا غلام شاہ بادشاہ رح شاہدرا شریف پہنچے۔ سابق جج اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ زیارت پر حاضری دیکر ریاست جموں کشمیر میں امن امان اور پارٹی کی کامیابی کے لئے دعائیں مانگی۔ اس دوران متعدد مقامات پر لوگوں نے ہار ڈالکر پارٹی قیادت کے حق میں نعرہ بازی کی۔ واپسی پر سابق جج مظفر اقبال خان نے شاہدرا شریف پل۔ خضر پل۔ خان مارکیٹ۔ مین بازار تھنہ منڈی۔ خواجہ لطیف شال مارکیٹ تا غزالی چوک تعارفی روڈ شو نکالا۔انہوں نے اس دوران عوام تھنہ منڈی کو خطاب کرتے ہوئے انہوں۔نے کہا کہ دو سال صلاح مشورے کے بعد سبکدوشی کا فیصلہ لیکر انسانی خدمت کا۔جذبہ لیکر آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرا مذہب صرف اور صرف غریبوں کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں مے صاف الفاظ میں کہا کہ وہ بغیر رنگ و نسل زات پات غریبوں کی خدمت کریں کے لیکن انہوں کہا کہ ایسے عناصر سے ہوشیار رہیں جو یہاں کے سادہ لوح عوام کو ذات برادری کے نام پر تقسیم کر کے ووٹ حاصل کریں گے جبکہ انکی کارگردگی صفر کے برابر ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا