527روپئے بجلی کابل عوام اداکرنے کی متحمل نہیں، محکمہ بجلی میٹر نصب کرے

0
58

فرید ملک نے عوام اور محکمہ بجلی کے کارکنان کے ساتھ کی مشاورت، ملازمین کی سراہنا کی
ریاض ملک
منڈی؍؍ منڈی تحصیل میں گزشتہ چار مہینوں سے بجلی کے بلو ںمیں بے تحاشہ اضافہ ہوا جس سے عوامی حلقوں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔عوامی حلقوںکا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں نے غریبوں کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے جس کو لیکر سماجی کارکن اورپیر پنچال عوامی ڈیولپمنٹ فرنٹ کے چیئرمین محمد فرید ملک نے گائوں اڑائی میں عوام کے ساتھ ایک اہم مشاورت کی۔ اس دوران عوام نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت جموں وکشمیر میں اوربالخصوص ضلع پونچھ اور منڈی میںایک دم 527 روپئے ماہانہ بجلی بل کردیاگیاہے جو عوام اداکرنے کی متحمل نہیں ہے۔فرید ملک نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت سبز درختوں کے ساتھ تاریں باندھی ہوئیں ہیں جن سے آئے روز حادثات بھی ہورہے ہیں لیکن محکمہ کے اعلی عہددارن بجلی کا نظام درست کرنے کے بجائے بجلی بلوں میں بے تحاشا اضافہ کرکے عوام کا جینا محال کررہے ہیں۔
انہوں نے اجلاس کی وساطت سے محکمہ بجلی کے اعلی آفیسران سے بھی بات کی جبکہ انہوں نے یہاں جلد از جلد اڑائی گائوں کے ساتھ ساتھ پنچائت اڑائی ملکاں میں بجلی میٹر نصب کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پرسابق سرپنچ محمد اسلم ملک نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جموں کشمیر میں بجلی کی پیداوار ہوتے ہوئے بھی یہاں بجلی بلوں میں بے تحاشہ اضافہ کرکے عوام کو پریشانی کی دہلیز کر کھڑا کردیاہے جبکہ دہلی جیسے بڑے شہروں میں بجلی مفت فراہم کی جارہی ہے۔اس موقع پر محمد شبیر منگرال، محمد شریف،حاجی محمد عاصف، محمد اقبال، محمد اعظم، محمد اکبر، عبدالرشید، محمد فاروق، فیض اکبر، لیاقت حسین، وغیرہ موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا