سرنکوٹ پولیس نے 12 سال سے فرار مفرور کو پکڑ لیا

0
84

نصیر احمد آتش زنی اور ہنگامہ آرائی سمیت متعدد مبینہ جرائم میںمطلوب تھا
منظورحسین قادری
سرنکوٹ؍؍ایک اہم پیش رفت میں سرنکوٹ نے اس وقت ایک بڑی کامیابی حاصل کی جب طویل عرصہ سے مفرور ملزم نصیر احمد ولد باغ حسین کو گرفتار کر لیا جس کا تعلق موضع سانگلہ تحصیل سرنکوٹ سے ہے۔تاہم ایف آئی آر زیرنمبر 102/2012درج کرنے کے بعد سے بارہ سال سے مسلسل تعاقب کے بعد یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ نصیر احمد جو کہ آتش زنی اور ہنگامہ آرائی سمیت متعدد مبینہ جرائم کے باعث مطلوب تھا بالآخر اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا گیا مذکورکی گرفتاری کے بعد فوری طور پر سیشن کورٹ پونچھ میں پیش کیا گیا اور بعد ازاں عدالت کی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے اسے ڈسٹرکٹ جیل پونچھ کے ریمانڈ پر بھیج دیا۔واضح رہے یہ کامیابی انصاف کو برقرار رکھنے اور کمیونٹی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر متزلزل عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا