خواتین کلب ’میری پہچان‘ نے جموں کے قلمکاروں کو اعزاز سے نوازہ

0
42

میں جموں کے نوجوانوں میں چھپے ہنر کوسامنے لانے کی کاوشیں کر رہی ہوں:سندھیہ گپتا
لازوال ڈیسک
جموںخواتین کلب میری پہچان کی جانب سے یہاں پی ایم گروپ آف کالج سونی پت ہریانہ میں ایک اہم تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جموں کی معروف قلمکاروں، شخصیات کو اعزازات سے نوازہ گیا جنہوں نے اپنے کام سے جموں کا نام روشن کیا ہے ۔وہیں تقریب میں سینئر صحافی سوہیل کاظمی بطور مہمان ذی وقار شرکت کی جبکہ تقریب کی صدارت ڈاکٹر وجے پال نین بانی پی ایم گروپ آف کالج نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جنکا یہاں خواتین کلب میری پہچان کی بانی و چیف پیٹرن سندھیہ گپتا نے استقبال کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر وجے پال نے تقریب میں شامل قلمکاروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے خواتین کلب میری پہچان کی ایسے اقدامات اٹھانے پر سراہنا کی ۔واضح رہے تقریب میں منجو وزیر ، راکیش آنند، درباری لال، سونالی ڈوگرہ، ستندر کمار، ادتیہ کمار، روہت کمار، چندر کمار، ابھیشیک رالی، سوہیل کاظمی، تارون اپال کو بہترین خدمات کیلئے اعزاز سے نوازہ گیا ۔وہیں سندھیہ گپتا نے کہا کہ میں جموں کے نوجوانوں میں چھپے ہنر کو سامنے لانے کی کاوشیں کر رہی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا مقصد انکے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد کرنا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا