شی جن پنگ سربیا کے سرکاری دورے پر بلغراد پہنچے

0
75

بلغراد، // چین کے صدر شی جن پنگ سربیا کے سرکاری دورے پر ہیں۔ مسٹر جن پنگ منگل کو سربیا کے دارالحکومت بلغراد پہنچے۔
ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد سربیا کی فضائیہ نے مسٹر جن پنگ کے طیارے کی حفاظت کے لیے دو لڑاکا طیارے بھیجے۔ چینی صدر کا بلغراد کے نکولا ٹیسلا ہوائی اڈے پر سربیا کے صدر الیگزینڈر ووسک اور ان کی اہلیہ تمارا ووسک نے پرتپاک استقبال کیا۔
سربیا کے بچوں نے مسٹر جن پنگ اور ان کی اہلیہ پینگ لی یوان کو پھول پیش کیے اور چین و سربیا کے قومی پرچم لہرائے۔ قومی ملبوسات میں ملبوس سربیا کے لوگوں نے ان کے استقبال کے لیے گانا گایا اور رقص کیا۔
مسٹر جن پنگ نے کہا، "چین اور سربیا کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے۔ ہمارے دو طرفہ تعلقات بدلتے ہوئے بین الاقوامی ماحول کی کسوٹی پر کھرے اترے ہیں اور ریاست در ریاست تعلقات کی ایک اچھی مثال بن گئے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ وہ اس دورے کو دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امورپر مسٹر ووسک کے ساتھ گہرائی سے تبادلہ خیال کرنے، دوستی کی تجدید، تعاون کی منصوبہ بندی، پیشرفت کو تلاش کرنے اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی کا ایک نیا خاکہ تیار کرنے کے مواقع کے طور پر لینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ دورہ نتیجہ خیز ثابت ہو گا اور چین و سربیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہو گا۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ آٹھ برسوں میں مسٹر جن پنگ کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا