بی جے پی بھیم آرمی کے سربراہ چندرشیکھر آزاد کووارانسی میں اتارکردلت ووٹوں کی تقسیم کیلئے کوشا۔۔ مایاوتی

0
33

ےو اےن اےن
نئی دہلی ´´//بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے کہاکہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں وارانسی سے بھیم آرمی کے سربراہ چندرشیکھر آزاد کو میدان میں اتار نے کی مبینہ سازش کے ذریعہ ووٹوں کی تقسیم کی ناپاک کوشش کررہی ہے۔ جمعرات کے روز آزاد نے وارانسی سے اپنی امیدواری کا اعلان کیا تھا اور اپنے حلقے میں وزیراعظم مودی کو ہرانے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ ٹوئٹر پرمایاوتی نے کہاکہ دلت ووٹوں کو تقسیم کرنے کے ناپاک منصوبوں کے ساتھ بی جے پی نے وارانسی لوک سبھا سیٹ سے بھیم آرمی کے سربراہ کو میدان میں اتارنے کی سازش رچی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ تنظیم بی جے پی کی سازش اوردلت مخالف ذہنیت کے ساتھ تشکیل کی گئی ہے۔ اس سے قبل جمعرات کے روز آزاد نے بتایا کہ انہوں نے اس سیٹ سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں عظیم اتحاد مودی کے خلاف دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ میں اس سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پرلڑوں گا جو لوگ ملک کو کمزور کررہے ہیں ان سے نجات دلانا ہے۔ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ مایاوتی اور اکھلیش بھائی یا ملائم سنگھ یادو اس سیٹ سے انتخاب نہیں لڑتے ہیں تو میں وارانسی سے لڑوں گا۔ میں مودی کے خلاف ایک مضبوط امیدوار چاہتا ہوں لیکن ایسا دکھ نہیں رہا ہے۔ میں مودی کو آسانی سے نہیں جیتنے دوں گا۔ ایک سیاسی پارٹی کے ساتھ ممکنہ اتحاد کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوںنے کہاکہ وہ اس لمحے کسی کی حمایت نہیں کررہے ہیں اور وہ یہ دیکھنے کا انتظار کررہے ہیں کہ کون ان کی حمایت کررہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا