ہرشت رانا کا آخری اوور شاندار تھا اور اس کےلئے وہ اعزازکے حقدار تھے : گواسکر

0
88

کولکتہ، //کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے نوجوان گیند باز ہرشت رانا کی تعریف کرتے ہوئے جنہوں نے سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے ہاتھوں سے جیت چھین لی، تجربہ کار سابق کپتان سنیل گواسکر نے کہا کہ رانا کا آخری اوور شاندار تھا اور انہیں اس کےلئے اعزاز ملنا چاہئے تھا ۔
اسٹار اسپورٹس کے پروگرام ‘کرکٹ لائیو’ میں، گواسکر نے کہا، "رانا کا آخری اوور شاندار تھا۔ انہوں نے جو پہلی گیندپھینکی، اس سے انہوں نے پوری طرح سبق حاصل کیا۔ یہ تیزگیندتھی اور کلاسین نے اسے چھکے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگلی پانچ گیندوں میں انہوں نے رفتار کو بڑھایا، سلو کٹر، سست آف کٹر بولنگ کی، جس کی وجہ سے کلاسن اور شہباز احمد کے لیے بڑے شاٹس کھیلنا مشکل ہوگیا، جو بالآخر ان کی وکٹیں گنوانے کا سبب بن گیا اور رانا کی اس شاندار گیندبازی سے پوری طرح سے میچ کا رخ الٹ گیا۔ ہرشت رانا کا یہ ایک شاندار اوور تھا ۔ میرے خیال میں منتظمین نے آندرے رسل کو ان کی دو وکٹیں اور 64 رنز کے لیے مین آف دی میچ کا اعزاز دیا، لیکن انھیں ہرشت رانا کو ان کے اسپیل اور خاص طور پر آخری اوور کے لیے کچھ دینا چاہیے تھا۔
قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کو انڈین پریمیئر لیگ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں کے کے آرنے سن رائزرس حیدرآباد کو ایک بے حددلچسپ مقابلے میں چار رنز سے شکست دی۔ پہلے کھیلتے ہوئے کے کے آر نے سات وکٹوں پر 208 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں کلاسین اور شہباز نے میچ مکمل طور پر سن رائزرز کے ہاتھ میں دے دیا تھا تاہم میچ کے آخری اوور میں رانا نے دونوں بلے بازوں کو آؤٹ کر دیا اور مقابلہ حیدرآباد کے ہاتھوں سے چھین کر کے کے آر کی جھولی میں ڈال دیا۔
ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر برائن لارا نے کے کے آرکے لیے مچل اسٹارک کے ڈیبیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، ”میرے خیال میں پوری دنیا مچل اسٹارک کی طاقت کو جانتی ہے۔ ان میں نئی ​​گیند سے وکٹیں لینے کی حیرت انگیز صلاحیت ہے لیکن کل کے میچ میں وہ کوئی وکٹ نہیں لے سکے لیکن یہ صرف پہلا میچ ہے اور کوئی ٹیم انہیں کمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا