راجستھان رائلز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 194 رنز کا ہدف دیا

0
186

جے پور، //کپتان سنجو سیمسن کی 82 رنز کی ناٹ آوٹ نصف سنچری اور ریان پراگ کی 43 رنز کی اننگز کی بدولت راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے چوتھے میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو جیت کے لئے 194 رن کا ہدف دیا۔
آج سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں، راجستھان رائلز (آر آر) کے کپتان سنجو سیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا اور ٹیم13 رنز کے اسکور پر 11 رنز پر اوپنر جوس بٹلر کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد یشسوی جیسوال اور کپتان سنجو سیمسن نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے ابھی 36 رنز جوڑے ہی تھے کہ محسن خان نے انہیں 24 رنز پر کرنال پانڈیا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ 15 ویں اوور میں نوین الحق نے سنجو سیمسن کے ساتھ جاری شراکت داری کو توڑا اور ریان پیراگ کو ڈی جے ہڈا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 93 رنز جوڑے۔ ریان پراگ نے 29 گیندوں میں ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔ اگلے ہی اوور میں بشنوئی نے شمرون ہیٹمائر کو پانچ رنز پر آؤٹ کر دیا۔ سنجو سیمسن نے 52 گیندوں میں تین چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 82 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ جبکہ دھرو جریل 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آر آر نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 193 رنز بنائے۔
لکھنؤ سپر جائنٹس کی جانب سے نوین الحق نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ محسن خان اور روی بشنوئی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا