ایف آئی ایچ پرو لیگ کے لیے خواتین کی 24 رکنی ٹیم کا اعلان

0
84

نئی دہلی،// ہاکی انڈیا نے جمعرات کو بیلجیئم میں 22 سے 26 مئی تک ہونے والی ایف آئی ایچ پرو لیگ 2023-24 مرحلے کے لیے 24 رکنی ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعلان کیا۔
ایف آئی ایچ پرو لیگ 2023-24 کی بیلجیئم لیگ 22 سے 26 مئی تک چلے گی، جبکہ انگلینڈ مرحلہ یکم جون سے شروع ہو کر 9 جون کو ختم ہوگی۔
ہندوستان اپنی مہم سلیمہ ٹیٹے کی قیادت میں 22 مئی کو ارجنٹائن کے خلاف شروع کرے گا، دونوں مرحلوں میں ارجنٹائن، بیلجیم، اسپین، انگلینڈ اور جرمنی کے خلاف دو دو میچ کھیلے گا۔ ہندوستان اس وقت آٹھ میچوں میں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ اس دوران مڈفیلڈر نونیت کور کو نائب کپتان بنایا گیا۔
گول کیپنگ کی ذمہ داری سویتا اور بیچو دیوی کھریبام پر ہوگی جبکہ دفاعی لائن میں نکی پردھان، اڈیتا، ایشیکا چودھری، مونیکا، جیوتی چھتری اور ماہیما چودھری شامل ہیں۔
مڈ فیلڈ: سلیمہ ٹیٹے، ویشنوی وٹھل پھالکے، نونیت کور، نیہا، جیوتی، بلجیت کور، منیشا چوہان اور لالریمسیامی جیسے متحرک کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔
اگلی لائن میں ممتاز خان، سنگیتا کماری، دیپیکا، شرمیلا دیوی، پریتی دوبے، وندنا کٹاریہ، سنیلیتا ٹوپو اور دیپیکا سورینگ شامل ہیں۔
ٹیم کے انتخاب اور کپتان بنائے جانے پر سلیمہ ٹیٹے نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مجھے ٹیم کی قیادت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے اور میں اس نئے کردار کی منتظر ہوں۔ ہمارے پاس ایک مضبوط ٹیم ہے اور تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا مرکب ہے۔ ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 2023-2024 کی آئندہ بیلجیئم اور انگلینڈ مرحلہ میں ہم اپنی شاندار کارکردگی کو آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ہم کیمپ میں سخت تربیت کر رہے ہیں۔ ہم نے ان شعبوں پر کام کیا ہے جہاں ہمیں بہتری کی ضرورت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کریں گے۔
نائب کپتان نونیت کور نے کہاکہ “ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کی نائب کپتان کے طور پر نامزد ہونے پر یقین نہیں آتا۔ میں ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 2023-24 میں اس ٹیم میں شامل ہونے کے لیے بہت پرجوش ہوں، جہاں ہم معیاری ٹیمیں کھیلیں گے۔ ہمارے پاس ایک اچھا اسکواڈ ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم پرو لیگ کے یورپ مرحلے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ میں بھی اپنے کھیل پر کام کرنا اور بہتری لانا چاہتی ہوں۔ ہم نے سائی، بنگلور میں ایک کیمپ لگایا جہاں ہم نے بہترین تربیت حاصل کی اور میں آنے والے گیمز کی منتظر ہوں۔
ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم:
گول کیپر: سویتا، بیچو دیوی کھریبام
ڈیفنڈر: نکی پردھان، اڈیتا، ایشیکا چودھری، مونیکا، جیوتی چھتری، ماہیما چودھری،
مڈ فیلڈرز: سلیمہ ٹیٹے (کپتان)، ویشنوی وٹھل پھالکے، نونیت کور (نائب کپتان)، نیہا، جیوتی، بلجیت کور، منیشا چوہان، لالریمسیامی،
فارورڈ: ممتاز خان، سنگیتا کماری، دیپیکا، شرمیلا دیوی، پریتی دوبے، وندنا کٹاریہ، سنیلیتا ٹوپو اور دیپیکا سورینگ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا