بنگلہ دیش نے زمبابوے کو چھ وکٹ سے شکست دی

0
105

چٹاگانگ، // پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی-20 میچ میں اتوار کو بنگلہ دیش نے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد توحید ہردوئے کی ناٹ آوٹ (37) اور محمود اللہ (26) کی اننگز کی بدولت زمبابوے کو چھ وکٹ سے شکست دے دی۔
139 رن کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی اوپننگ جوڑی لٹن کمار داس اور تنزید حسن نے پہلی وکٹ کے لیے 41 رن جوڑے۔ لٹن کمار داس (25)، تنزید حسن (18)، کپتان نظم ال شانتو (16) اور ذاکر علی (13) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ توحید ہردوئے نے سب سے زیادہ 37 رن بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 3 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ جبکہ محمود اللہ 16 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 26 رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ توحید اور محمود اللہ نے 49 رن کی شراکت قائم کی۔ بنگلہ دیش نے 18.3 اوورز میں چار وکٹ پر 142 رن بنانے کے بعد چھ وکٹ سے میچ جیت لیا۔
زمبابوے کی جانب سے لیوک جونگوے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ آئنزلے اینڈلوو اور رچرڈ نگاراوا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔
زمبابوے نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جوناتھن کیمبل (45) اور برائن بینیٹ (44) کی شاندار اننگز کی بدولت 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 138 رن بنائے۔ جوناتھن کیمبل نے 24 گیندوں پر 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 45 رن کی اننگز کھیلی۔ برائن بینیٹ 29 گیندوں پر 2 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 44 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کیمبل اور برائن کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے 43 رن کی شراکت ہوئی۔ جویلورڈ گمبی (17)، کریگ ایرون (13) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ چار بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین اور تسکین احمد نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ شرف الاسلام، مہدی حسن اور محمد سیف الدین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا