کوٹرنکہ میں JNV کے طلباء نے چار گھنٹے سڑک کو بند کرکے احتجاج کیا

0
28

پرنسپل کو ٹرانسفر کرنے کا کیا مطالبہ! ہمیں مارا پیٹا جاتا ہے اسکول سے ملنے والی فنڈ بھی نہیں دی جاتی ہیں:طلباء
بچوں کوکوئی بھڑکاکرمیرے خلاف سازش کررہاہے،میں بچوں کیساتھ محبت وشفقت سے پیش آتاہوں:پرنسپل
نظارت آزاد

کوٹرنکہ؍؍ کوٹرنکہ مرکزی سرکار کی طرف سے چلنے والا گورنمنٹ JNV اسکول کے طلباء نے پرنسپل کے خلاف سخت احتجاج کیا اور پرنسپل کو ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق کوٹرنکہ میں JNV کے طلباء نے کوٹرنکہ راجوری سڑک کو کنڈی کے مقام پر بند کرکے JNV کے پرنسپل کے خلاف احتجاج کیا ۔احتجاجی طلباء نے پرنسپل پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ کی طرف سے آنی والی فنڈ کوئی پتا نہیں کہاں جاتی ہیں اور کون ہڑپ کرتا ہے طلبائنے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پرنسپل ہمارے ساتھ ناانصافی کرتے ہیں چھوٹی چھوٹی باتو پر جانوروں کی طرح ہمیں مارا پیٹا جاتا ہے ہمیں ستایا جاتا ہے ہمیں کھانا اچھا نہیں ملتا ہے اور نازیبہ الفاظ پرنسپل استعمال کرتے ہیں جوکہ ناقابل برداشت ہے طلباء نے کہا کہ جب یہ پرنسپل آئے ہیں تب سے ہم لوگوں کو چھوٹی چھوٹی بات پر نشانہ بنایا جاتا ہے طلباء نے کہا کہ پرنسپل کوئی بہانہ بناتے رہتے ہیں بچوں کو اسکول سے نکلانے کا جبکہ 17 بچوں کو حراساںکرکے اس سے پہلے نکال دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ JNV میں طلباء کے لئے جو سہولیات دستیاب ہوتی ہیں گورنمنٹ کی طرف سے وہ یہاں نہیں ہیں تیل صابن وغیرہ دو ماہ سے نہیں دیا گیا ہے صفائی وستھرائی کا بندوبست نہیں ہے بچے گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں اگر کوئی بچہ کسی پریشانی میں مبتلا ہوجاتا ہے یا بچہ بیمار ہو جاتا اس کو ہسپتال جانے کے لئے پرنسپل گاڑی تک نہیں دیتے ہیں جبکہ خود گھومتے رہتے ہیں وہیں کچھ طلباء نے یہ کہا کہ ہمیں یونی فوم نہیں دی گی اور یونی فوم نہ ہونے کی وجہ سے کلاس سے باہر کردیا جاتا ہے طلباء نے یہ بھی کہا کہ اگر پرنسپل کو ٹرانسفر نہیں کیا جاتا ہے تو پھر ہم تمام بچے اسکول چھوڑنے پر مجبور ہونگے اور ہم ایک بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے ۔پیدل راجوری کے ڈپٹی کمشنر کے پاس جائیں گے اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹرنکہ وید پرکاش نائب تحصیلدار محمد قیوم، ایس ایچ او منظورکوہلی پہنچے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو یقین دہانی کروائی کہ میں نے JNV کے افسران سے بات کی ہے کل ہی JNV کے کا کوئی بڑا آفیسر چندھی گھڑ سے یہاں آئے گا اور تحقیقات کی جائے گی جب تک پرنسپل کو آج ہی یہاں سے ہٹا دیتا ہوں اے ڈی سی وید پرکاش کی یقین دہانی پر احتجاج کو ختم کیا وہیں JNV کے پرنسپل نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کچھ اچانک ہی بچوں کو بھڑکا کر کسی سازش کے تحت احتجاج کروایا گیا اور جو بھی میرے پر الزام عائد کئے جارہے ہیں وہ بے بنیاد ہیں انہوں نے کہا میں بچوں کے ساتھ اچھے طریقے پیش آتا ہوں اور میں نے یہاں کے بگڑتے ہوئے بچوں میں سدھار لانے کی کوشش کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا