سابق ایم ایل اے سرنکوٹ چوہدری محمد اکرم نے ہرگھر ہر پنچایت ممبر سازی مہم کا کیا آغاز

0
93

لوک سبھا انتخابات میں انڈی الائنس کے امیدوار میاں الطاف احمد لاروی کی حمایت میں ووٹ کی اپیل
منظور حسین قادری
پونچھ؍؍ملک میں لوک سبھا پارلیمانی انتخابات کو لیکر کثیر سیاسی تنظیموں نے جمہوری اقدار کے استحکام کے لئے ملک وملت کی فلاح وبہبود بابت منشور جاری کرتے ہوئے اپنی جانب رغبت دلانے کی مؤثر جدوجہد جاری رکھی ہے وہیں انڈین آلائنس انڈین نیشنل کانگریس وجموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے مشترکہ امیدوار لوک سبھا پارلیمانی حلقہ انتخاب اننت ناگ راجوری پونچھ میاں الطاف احمد لاروی کی حمایت میں سابق ایم ایل اے سرنکوٹ چوہدری محمد اکرم نے ہر گھر ہر پنچایت میں ممبر سازی مہم کا آغاز کردیا ہے جس میں موصوف میاں الطاف احمد کے حق میں ووٹ کی اپیل کرتے ہوئے دیکھے گئے۔
؎ واضح رہے تحصیل سرنکوٹ کے دوردراز علاقہ مڑیوٹ ہاڑی ڈوڈی رجاڑہ کی پنچایتوں اور گھر میں آئندہ 25 مئی کو منعقد ہونے والے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر زور دیتے ہوئے چوہدری محمد اکرم عوام سے کہا کہ یہ موقع غنیمت ہے جس میں عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے ایک دیانتدار دانشمند وہمدرد رہنما کے حق میں ووٹ ڈالیں انہوں نے کہا نیشنل کانفرنس وہ واحد پارٹی ہے جو لوگوں کے مسائل کا ازالہ کرسکتی ہے اور زمینی سطح پر عوام کے جذبات واحساسات کو سمجھتی ہے یہی پارٹی جموں وکشمیر کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے مسلسل جدوجہد کررہی ہے ایوان بالا میں صحیح ترجمانی کرنے والی سیاسی تنظیم نیشنل کانفرنس کی کامیابی جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بازیابی ہے اس ضمن میں عوام نے مکمل حمایت کا یقین دلایا اور انڈین آلائنس کے امیدوار کو کامیاب کرنے کا عزم کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا