بلدیاتی الیکشن کے نتائج :فاتح امیدواروں میں خوشی کا ماحول

0
36

چیئرمین کا انتخاب اب کونسلروں کے سامنے ایک بڑاچیلنج اورصورتحال دلچسپ

افتخار حسین شاہ/آکاش ملک
سرنکوٹ ؍؍ بلدیاتی الیکشن کے نتائج سامنے لائے گئے جس پر سرنکوٹ میں فاتح امیدواروں میں خوشی کا ماحول۔ سنیچر کے روز پونچھ میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج سامنے لائے جس پر کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو اپنے اپنے وارڈ کی عوام نے پھول مالائیں ڈال کر مبارکباد پیش کی گئی۔ااس موقعہ پر ہاڑی محلہ سے لے کر چیک پوسٹ تک کامیاب امیدواروں کی ریلی نکالی گئی۔ اس دوران بس اڈہ سورنکوٹ پر میونسپلٹی عملہ کی جانب سے کامیاب امیدواروں کی عزت افزائی کے لئے تقریب کا پروگرام کیا گیا تھا۔ سرنکوٹ وارڈ نمبر ایک سے سائیقہ شاہین نے 106 ووٹ لے کر اپنے مد مقابل کو شکست دی۔ وارڈ نمبر 2 میں سے پہلے ہی عبدالحمید منہاس جنہیں بلامقابلہ کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ وارڈ نمبر 3 سے اظہر منہاس جنہوں نے 113 ووٹ لے کر اپنے مد مقابل کو شکست دی۔ وارڈ نمبر 4 میں سے پہلے ہی سنیتا رانی کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ وارڈ نمبر 5 میں سے محمد رشید جنہیں پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ وارڈ نمبر 6 میں سے عبدالرشید نے 154 ووٹ لے کر اپنے مد مقابل کو شکست دی۔ وارڈ نمبر7سے ممتاز احمد بجاڑنے 167 ووٹ لے کر اپنے مد مقابل کوشکست دی۔ وار نمبر 8 میں غلام احمد کمار نے 152 ووٹ لے کر اپنے مدمقابل کو شکست دی۔ وار نمبر 9 میں مطلوب حسین شاہ بخاری نے 68 ووٹ لے کر اپنے مدمقابل کو شکست دی۔ وار نمبر 10 میں رضوان کوثر نے چونتیس ووٹ حاصل کرکے اپنے مد مقابل کو شکست دی۔ وارڈ نمبر11میں سنجیو کمار پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب قرار دیئے گئے تھے۔ وار نمبر 12 مئی طارق منہاس نے 41 ووٹ لے کر اپنے مد مقابل کو شکست دی۔ اور وار نمبر 13 میں عبدالمجید نے 86 ووٹ لے کر اپنے مدمقابل کو شکست دی۔ اس موقعہ پر فتح سے ہمکنار ہوئے امیدواروں کے گھروں میں جشن کا ماحول ہے۔واضح رہے کہ ابھی چیئرمین کی دوڑ میں اپنی اپنی کامیابی کے لئے امیدواروں کا ا?پسی رابطہ جاری ہے اور 26 اکتوبر کو کس خوش نصیب کے سر پر چیئرمین کا تاج ہوگا جو کہ کافی دلچسپ ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا