کوئی مسیحا ادھر تو آئے کوئی تو چارہ گری کو اترے

0
97
  • منی سیکٹریت مینڈھر تشنہ تکمیل ،عمارت کھنڈرات کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے
    ناظم علی خان
    مینڈھر؍؍مینڈھر میں تعمیر ہو رہا منی سیکٹر یٹ گز شتہ کئی بر سو ں سے مکمل ہو نے کے انتظار میں ہے جبکہ اب عمارت کھنڈرات کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے ، اور منی سکٹریٹ کے ارد گرد جگہ پر بھی لوگ آہستہ آہستہ قبضہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور انتظامیہ اور ریا ستی حکو مت خا مو ش تما شی کا رول ادا کر رہی ہے۔ زرائع کی ما نے تو اگر منی سیکٹریٹ کی عمارت کے ارد گرد جگہ کی یہی حالت رہی تو لوگ ساری جگہ پر قبضہ کر لیں گئے جس سے عمارت مکمل ہونے کے بعد لوگوں کو کئی قسم کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس سلسلہ میں شوکت علی خان، معروف مغل، خورشید احمد کا کہنا ہے کہ کئی سال گزر چکے ہیں منی سیکٹریٹ کی عمارت کا کام شروع ہوا تھا اور دو منزلہ عمارت کو لینٹر پڑ جانے کے بعد آخری مرحلے کا کام کئی سالوں سے رکا پڑا ہے اور عمارت کھنڈرات کی شکل اختیار کرتی جارہی ہے۔ انھوں نے موجودہ سرکار سے اپیل کی ہے کہ فوری طور منی سیکٹریٹ کی عمارت مکمل کرنے کے لئے فنڈ رلیز کئے جائیں تاکہ عمارت جلد مکمل ہو سکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمارت کے ارد گرد بچی ہوئی تمام جگہ کی چارد یواری کی جائے تاکہ چارد یواری کے اندر ایک چھوٹا سا پارک بھی لوگوں کے بیٹھے کے لئے بنایا جائے اور گاڑیاں لگانے کے لئے پارکنگ بھی بنائی جائے تاکہ منی سکٹریٹ کے اندر جو لوگ اپنے کام کے لئے آئیں انھیں کسی بھی قسم کی پریشانہ کا سامنہ نہ کرنا پڑے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر جلد از جلد عمارت کو مکمل کرنے کے لئے تجویز نہیں بنائے گی اور فنڈز رلیز نہیں کرے گی تو وہاں پر بچی پڑی ہوئی تمام جگہ پر لوگ قبضہ کر لیں گئے جس سے لوگوں کو پریشانہ کا سامنہ کرنا پڑے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سننے میں آیا ہے کہ سیاسی اسر رسوخ رکھنے والے لوگوں نے وہاں پر موجود جگہ کی الاٹ منٹ کروائی ہوئی ہے لہذا اس الاٹ منٹ کوفوری طور منسوخ کیا جائے اور جگہ کو عام لوگوں کے بیٹھنے اور پارکنگ کے استعمال کے لئے کھلا چھوڑا جائے تاکہ منی سکٹریٹ کی عمارت میں کام کرنے والے ملازمین بھی اپنی گاڑیاں آرام سے پارک کر سکیں اور عام لوگوں کو بھی کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انھوں نے کہا کہ اگر وہاں پر کروائی گئی الاٹ منٹ منسوخ نہ کی گئی تو عمارت مکمل ہونے کے بعد حالات بگڑ سکتے ہیں لہذا سرکار اس سے قبل فوری طور پر اقدماات اٹھائے تاکہ انتطامیہ کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انھوں نے ضلع ترقیاتی کشمنر پونچھ محمد اعجاز اسد اور متعلقہ وزیر سے اپیل کی ہے کہ منی سکٹریٹ کی عمارت کو جلد مکمل کروایا جائے اور ارد گرد والی زمین کی فوری طور چاردیواری کرکے عام لوگوں کے لئے جگہ محفوظ کی جائے تاکہ لوگ آرام سے اس جگہ پر اپنی گاڑیاں لگا کر کام کاج کروا سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا