کنگن

0
121

 

 

 

 

جگدیش ٹھاکر (پرواز)

صدا دل کی سناتے ہیں کسی انجان کے کنگن
مجھے ہر دم بلاتے ہیں کسی مہمان کے کنگن
بڑا نازک بدن اس کا ،سیہ رخسار پر تل ہے
سمندر کے کنارے پر کسی ارمان کے کنگن
کمر پربوجھ لگتاہے ٹپکتا زلفوں کا پانی
بڑے دل ساز لگتے ہیں وہ جانِ جان کے کنگن
مری راتوں میں آ کر کے مجھے اکثر جگاتے ہیں
مجھے لوری سناتے ہیں مری جا نا ن کے کنگن
ابھی پورے بھی ہونے ہیں سجایے ساتھ جو سپنے
بڑے ارمان سے پالے ہیں نازک جان کے کنگن
محبت نام ہے کس کا کہاں معلوم ہے سب کو
پلائے اشکوں کے پیالے کسی نادان کے کنگن
محبت آزما نے کو لگانا روگ لازم ہے
بنایے زندگی آساں دلِ نادان کے کنگن
تری پرواز باقی ہے امنگوں کی فضاؤں میں
کھلیں گے پھول بن کر کب تریارمان کے کنگن
9596644568

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا