کانگریس نے ہندوستانی مسلمانوں کو بدنام کیااور جموں و کشمیر کے محب وطن گجر-بکروالوں کو نشانہ بنایا:کھٹانہ

0
78

کہاپی ایم مودی نے قبائلیوں کی قوم پرستی پر فخر کا اظہار کیااور سب کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جہاں کانگریس نے سیاسی وجوہات کی بناء پر کمیونٹی کو بدنام کرنے کے لیے ہمیشہ ہندوستانی مسلمانوں کو بری روشنی میں پیش کیا اور اس بدتمیزی نے جموں و کشمیر کے محب وطن گجر-بکروالوں کو بھی نشانہ بنایا، وہیں وزیر اعظم نریندر مودی ہی تھے جنہوں نے کمیونٹی کے لیے وقار کے ساتھ زندگی کو یقینی بنایا۔ یہ ثابت کیا کہ جموں و کشمیر کے قوم پرست گجر-بکروال کٹر ہندوستانی ہیں جنہوں نے ملک میں دوسروں کی طرح اپنی قوم کے لیے کئی بار اپنی جانیں قربان کی ہیں۔یہ بات بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ممبر آف پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) غلام علی کھٹانہ نے جموں کے بھٹنڈی سنجواں علاقوں میں عوامی جلسوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی جب کہ بی جے پی کے جگل کشور شرما کے حق میں اپنی انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے تھے۔
کھٹانہ نے کہا کہ یہ واحد پی ایم مودی تھے جنہوں نے جموں و کشمیرکے گجر-بکروالوں اور ملک کے دیگر مسلمانوں کو بغیر کسی امتیاز کے گلے لگایا اوراب کمیونٹی اپنے وزیر اعظم کو یہ اعزاز واپس کرنا چاہتی ہے جو وہ جموں-ریاسی-سانبہ پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی امیدوار کے حق میں بھاری ووٹ دے کر کریں گے۔ واضح رہے ایم پی نے بھارت نواز، مودی نواز، بی جے پی کے حامیوں کو متحرک کرنا جاری رکھاہواہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت کے پچھلے دس سالوں کے دوران، ملک نے قابل ذکر کامیابیاں دیکھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیسری میعاد میں پی ایم مودی جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے ساتھ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں تک لے جانے کے باقی کاموں کو پورا کریں گے۔
کھٹانہ نے کہا کہ ووٹ دینے سے پہلے ایک سمجھدار ووٹر پی ایم مودی کے صرف 10 سال کے دور کا کانگریس کے طویل دور حکومت سے موازنہ کرے گا جس کے بعد اسے پتہ چلے گا کہ کانگریس کے دور میں بدحالی، بدعنوانی، لوٹ مار اور خونریزی کا طویل دور مودی کے بعد ختم ہوا۔وہیںسانبہ-جموں-ریاسی لوک سبھاحلقہ کے لئے بی جے پی کے امیدوار جگل کشور شرما نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ بی جے پی کے حق میں ووٹ دینے سے تمام برادریوں کے لئے مزید فلاحی اقدامات اور عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کی راہ ہموار ہوگی۔
اس موقع پرسابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے کہا کہ پی ایم مودی کے ہاتھ مضبوط کرنے سے ہماری قوم کو نئی بلندیوں پر لے جایا جائے گا اور جموں و کشمیر میں مزید ترقی اور روزگار کے مواقع بھی نظر آئیں گے۔وہیںجے ایم سی کے سابق میئر راجندر شرما نے کہا کہ پی ایم مودی مساوات اور ترقی کا دوسرا نام ہیں اور انہیں مضبوط کرنا ہی قوم کی حقیقی خدمت ہوگی۔اس موقع پربی جے پی کے سینئر لیڈر بلونت سنگھ منکوٹیا، ونے گپتا اور دیگر کے ساتھ علاقے کے سرکردہ مقامی لیڈران بشمول سابق سرپنچ نور عالم، محمدعالم اور بشیر احمد کھٹانہ بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا