لیفٹیننٹ گورنر کا ’اَکیسویں صدی اور اتم نربھر بھارت‘ کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب

0
70

تعلیمی شعبہ ثقافت، اِنسانیت، روحانیت اور معیار زندگی کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے:سنہا
لازوال ڈیسک

وارانسی ( اُترپردیش)؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج وارانسی میں اکیسویں صدی اور اتم نربھر بھارت کے موضوع پر ایک کانفرنس سے خطاب کیا۔اُنہوں نے اَپنے کلیدی خطاب میں ہندوستان کی تبدیلی اور تاریخی ترقی کی رفتار پر روشنی ڈالی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ ہندوستان کی ترقی نے بے مثال اِقتصادی اور سماجی تبدیلی سے نئی رفتار اور پیمانے حاصل کئے ہیں اور آج ہمارا ملک دُنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ ہمارے ملک نے تیزی سے ترقی کر کے بہت سے شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس سے ہر شہری بالخصوص پسماندہ طبقے کو ترقی کے ثمرات سے لطف اندوز ہونے کے لئے بااِختیار بنایا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آج سماج کے لئے واحد منتر ‘’’نیشن فرسٹ‘‘ ہے اور قومی اہداف کے اِجتماعی حصول اور لوگوں کے لئے مساوی مواقع نے ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنایا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ آج کا معاشرہ اَپنے انمول ثقافتی ورثے، روایتی حکمت و علم کے تحفظ اور فروغ کے لئے زیادہ باشعور ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ تعلیمی شعبہ ثقافت، اِنسانیت، روحانیت اور معیار زندگی کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہماری اقدار جامع ترقی کی رہنمائی کرتی ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سماجی شعبے میں قابل ستائش پیش رفت کی ہے اور مساوی ترقی کے ہدف کے حصول کی طرف متاثر کن پیش قدمی کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا