مدرسہ سراج العلوم چھاترو میں لگی ہولناک آگ ، دونوں عمارات مکمل طور پر خاکستر

0
135

پولیس، آرمی و مقامی لوگوں کی بروقت بچاؤ کارروائی سے طلباء سلامت،مدرسہ سراج العلوم کی نوتعمیر کے لیے عوام سے درمندانہ اپیل
بابر فاروق

کشتواڑ؍؍ضلع کشتواڑ کے سب ڈویڑن چھاترو میں مدرسہ سراج العلوم میں سوموار شام کو ہولناک آگ نمودار ہوئی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے بچاؤ کاروائی عمل میں لائی۔ اس دوران سب ڈویڑنل انتظامیہ چھاترو و پولیس تھانہ چھاترو کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی سروس اسٹیشن چھاترو سے عملہ موقع پر پہنچا ان کے ساتھ ساتھ انڈین آرمی، مقامی این جی اوز ابابیل و ہلال ہیلتھ کیئر سوسائٹی کشتواڑ کے رضاکار موقع پر پہنچے اور بچاؤ کارروائی عمل میں لائی۔
ہولناک آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے مدرسہ سراج العلوم کی دونوں عمارتوں جن میں ایک تین منزلہ عمارت اور دوسری دو منزلہ عمارت تھی، کو آگ میں لپیٹ لیا اور آس پاس کے رہائشی مکانات کو بھی خطرہ لاحق ہوا۔ ضلع ہیڈکوارٹر کشتواڑ سے فایئر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی دو گاڑیاں چھاترو کی طرف روانہ ہوئیں تاکہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ ضلع انتظامیہ کشتواڑ بشمول سب ڈویژنل انتظامیہ چھاترو کے آفیسران، سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ عبدل القیوم، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر کشتواڑ ڈاکٹر ایشان گپتا بھی چھاترو پہنچے اور بچاؤ کاروائی کو مزید بہتر بنایا گیا۔
بدقسمتی سے آگ کی ہولناک واردات میں مدرسہ سراج العلوم کی دونوں عمارات مکمل طور پر خاکستر ہوئیں اور ایک پنچایت گھر بھی آگ کی نظر ہوا۔ بچاؤ کارروائی کے دوران مدرسہ سراج العلوم میں زیر تعلیم سو سے زائد طلباء کو بحفاظت بازیاب کر کے نزدیکی مسجد میں منتقل کیا گیا۔
آگ کی واردات میں مدرسہ کی دونوں عمارات کے ساتھ تدریسی عملے و طلباء کا سارا سامان مکمل طور پر خاکستر ہوا۔ بچاؤ کاروائی کے دوران کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ مدرسہ سراج العلوم جس کی بنیاد سال 1996 میں رکھی گئی تھی اور عوام کے تعاون سے عمارات کو تعمیر کیا گیا تھا، کو، لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ مدرسہ سراج العلوم میں سو سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں جن کا تعلق کشتواڑ کے مختلف مقامات سے ہے۔ مدرسہ سراج العلوم میں زیر تعلیم کو تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ رہنے اور کھانے کا بھی انتظام کیا جاتا تھا۔
اِدارے نے اپیل کی ہتے کہ مدرسہ سراج العلوم کی عمارات کی نوتعمیر کے لیے صاحبِ ثروت افراد مدرسہ سراج کے اکاؤنٹ میں اپنی رقومات ادا کر سکتے ہیں لہٰذا طلباء کی تعلیم کا سلسلہ جاری رہے۔ مدرسہ سراج العلوم کے اکاؤنٹ تفصیلات درج ذیل ہیں۔
Account :No :-0223040100001723
Ifsc code :-JAKA0CHATRO
Account Name :-Madrasa Siraj ul uloom chatroo

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا