آئندہ نسلوں کے لیے ڈوگرہ ثقافت، روزگار اور زمین کو بچانا ہے : عبدالغنی تیلی

0
56

چیئرمین او بی سی سیل عبدالغنی تیلی کا بٹھنڈی میں انتخابی جلسے سے خطاب
لازوال ڈیسک
جموں// عبدالغنی تیلی چیئرمین او بی سی سیل جے کے این سی نے بٹھنڈی نو آباد اور وکرم چوک میں انتخابی مہم کے سلسلے میں میٹنگوں سے خطاب کیا۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے تیلی نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کے وسیع تر مفاد میں ہندوستانی اتحاد کے امیدوار جموں ریاسی پارلیمانی حلقہ رمن بھلا کے حق میں ووٹ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ نسلوں کے لیے ڈوگرہ ثقافت، روزگار اور زمین کو بچانا ہے۔ اجلاس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میٹنگ میں جو لوگ موجود تھے ان میں شامل تھے شام دین سابق پنچ، ڈی ڈی مہرا، ششی کمار، چوہدری اسلم، سنیل، دیپک، کلدیپ، مزمل ملک، کرن سنگھ، روی کمار، کلدیپ راج، سیتا رام، پرتاپ سنگھ، ستوش کمار، جگموہن اور دیگران وغیرہ ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا