پونچھ کی مختلف تنظےموں نے دےہاتی کھےل کود کو بڑھاوا دےنے کی اپےل کی

0
39

کھنےتر مےں منعقدہ مقابلوں مےںبھاری بھرکم بتکر اٹھا کر جہانگےر بھٹی نے سب کو حےران کےا
لازوال ڈیسک
پونچھکھنےتر مےں چوہدری محمد لطےف چوہان کے نام سے منسوب مقابلوں مےں بتکر ےعنی بھاری بھرکم پتھر اٹھانے کے مقابلہ مےں مقامی کھلاڑی جہانگےر بھٹی نے بہت زےادہ وزن والے پتھر کو اٹھا کر سب کو حےرانی مےں ڈال دےا۔اور موقع پر موجود بھےڑ نے تالےاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔کھنےتر مےں منعقدہ ان مقابلوں کی خاص بات ےہ رہی کہ ان مےں دےہاتی کھےلوں کو بھی شامل کےا گےا تھا۔اور جس کی سب نے پزےرائی کی۔پونچھ کی مختلف تنظےموں نے دےہاتی کھےلوں کو بڑھاوا دےنے کی اپےل کرتے ہوے انتظامےہ سے کہا کہ اس طرح کے مقابلوں کو منعقد کےا جانا چاہئے جس مےں جہانگےر بھٹی جےسے کھلاڑےوں کو اپنی صلاحےتوں کا لوہا منوانے کا موقع مل سکے۔پونچھ سول سوسائٹی کے صدر پروفےسر شمےم بانڈے نے کہا کہ دےہاتی کھےلوں کو شامل کرنے کا فائدہ نوجوانوں کو ہوگا اور وہ ان کھےلوں کی طرف راغب ہونگے۔گوجر بکروال اےمپلائز اےسو سی اےشن کے صدر چوہدری محمد اسد نعمانی نے کہا کہ دےہاتی کھےلوں مےں دلچسپی لےنے سے نوجوانوں کی صحت نہ صرف تندرست رہے گی بلکہ جسم کی ورزش بھی ہونگی۔سرسےد اےجو کےشن مشن کے چےرمےن سرفراز مےر نے بھی انتظامےہ سے اپےل کی کہ ان کھےلوں کو بڑھاوا دےنے کے لئے اقدامات کرے۔کلام فاﺅنڈےشن کے چےرمےن خلےل بانڈے نے بھی ان کھےلوں کو بڑھاوا دئے جانے کے لئے اقدامات اٹھانے کی اپےل کی۔تمام تنظےموں نے جہانگےر بھٹی جےسے کھلاڑےوں کو مواقع دئے جانے کی اپےل کی۔انہوں نے چوہدری لطےف چوہان کے نام سے منسوب مقابلہ منعقد کروائے جانے کے لئے مشہور گلوکار گلناز چوہان اور آر گنائزرز کو مبارک باد پےش کرتے ہوے کہا کہ انہےں امےد ہے کہ اس طرح کے مقابلہ آئندہ بھی منعقد کئے جائے گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا