فتح پور ڈنہ میں سرکاری پرائمری اسکول کی حالت خستہ

0
125

ایک ہی کمرے میںپڑھایا بھی جاتا ہے اور کھانا بھی بنایا جاتا ہے
عمرارشدملک
راجوریراجوری کے فتح پور ڈنہ میں چالیس سال قبل حکومت نے پرائمری سکول شروع کیا تھا جبکہ 2004میں محکمہ تعلیم نے اسکول کے لئے ایک کمرہ تعمیر کیا جس میں آج پچاس بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ وہیں اس موقع پر فتح پور ڈنہ کے کچھ مقامی لوگوں نے بتایا کہ پرائمری اسکول کے لئے صرف ایک ہی کمرہ تعمیر کیا گیا تھا اور آج اس کمرے میں بچے تعلم بھی حاصل کرتے ہیں اور ان کے لئے کھانا بھی اسی کمرے میں بنایا جاتا ہے جس سے بچوں کی تعلیم میں بھی فرق پڑرہا ہے جبکہ سکول کے ساتھ ہی سرکاری زمین بھی موجود ہے جس پر محکمہ تعلیم اسکول تعمیر کرسکتا ہے لیکن آج تک کسی نے بھی اس کی طرف خیال نہیں رکھا۔ سماجی کارکن لیاقت علی نے بتایا کہ وہ خود بھی فتح پور ڈنہ سے تعلق رکھتے ہیں اور سینکڑوں بار میں نے مقامی لوگوں کے ہمراہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ آفیسران سے بات چیت کی تاکہ اس سکول کے بچوں کو راحت مل سکے لیکن کسی نے بھی اس پر کام نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال جو کہ عوام دوست پالیسوں پر کام کررہے ہیں ان سے اپیل ہے کہ وہ فتح پور ڈنہ کے پرائمری سکول کا دورہ کرےں تاکہ ان کے سامنے موجودہ تصویر آسکے اور وہ اسکول کی بہتری کے لئے اپنا رول ادا کرسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا