پولنگ سٹیشن نوگام کنڈہ میں 69 فیصد لوگوں نے اپنا ووٹ ڈالا

0
68

پہلی بار پولنگ سٹیشن ملنے پے لوگ خوش نظر آئے
محمد انیس شیخ
پوگل پرستان //لوک سبھا انتخابات 2024 کے پہلے مرحلے کے مطابق رامبن، ادھم پور، ڈوڈہ اور کٹھوعہ اضلاع میں آج پولنگ کا دن تھا۔شدید بارش کے باوجود کنڈا نوگام کے ووٹرز بڑی تعداد میں اپنے گھروں سے باہر نکلے اور اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔پولنگ کا عمل صبح 7 بجے سے شروع ہوا اور ٹھیک شام 6 بجے ختم ہوا۔پولنگ عملے کے عہدیداروں کے مطابق 102-نوگام کنڈا پولنگ اسٹیشن میں 69 فیصد ووٹ پول ہوئے جو کہ 55-بانہال کے اسمبلی حلقہ میں آتا ہے۔کل 541 میں سے 370 ووٹ پول ہوئے ۔
میڈیا سے بات چیت کے دوران کنڈا نوگام کے کچھ ووٹر اپنے وارڈ میں پہلی بار پولنگ اسٹیشن ملنے پر بہت خوش نظر آئے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ 10 سال سے پولنگ سٹیشن کا مطالبہ کر رہے تھے اور بالآخر ہمارا خواب پورا ہو گیا اور اب ہم بغیر کسی پریشانی کے ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔مقامی ووٹرز کا کہنا تھا کہ اس قسم کی شدید بارش کے حالات میں ہمارے لیے اپنے پرانے پولنگ اسٹیشن تک پہنچنا ناممکن تھا لیکن اب ہم اپنے مقامی اسکول میں ووٹ ڈالنے کے قابل ہو گئے ہیں۔تمام پولنگ عملہ بشمول بیلٹ فورس، پولیس اہلکار، پریزائنڈنگ افسران اور کچھ سیاسی پارٹیوں کے ایجنٹس نے اسمبلی حلقہ 55 بانہال کے 102-نوگام کنڈا پولنگ اسٹیشن میں پولنگ کا عمل کامیابی کے ساتھ ختم کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا