سرل گاؤں میں بجلی کے کرنٹ سے تین مویشی جھلس گئے، مویشی خانہ کو بھی ہوا نقصان

0
87

مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی کے ملازمین پر لگایا غفلت کا الزام، انتظامیہ سے امداد کا مطالبہ
سرفراز قادری
پونچھ؍؍مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے بلاک ننگالی صاحب سائیں بابامیرںؒ کے گاؤں سرل میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے تین مویشی جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ مویشی خانہ کو بھی نقصان پہنچا۔مقامی لوگوں کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ظفر اقبال ولد نظیر حسین ساکنہ سرل وارڈ نمبر 7 محلہ ڈوبہ شخص کے گھر کے قریب سے بجلی کی تاریں گزرتی ہیں جن سے حالیہ بارشوں و تیز ہواؤں سے خطرہ لاحق ہونے کی اطلاع محکمہ بجلی کے ملازمین کو دی تھی ۔
تاہم انہوں نے اس پر کوئی توجہ مرکوز نہیں کی جس کے چلتے اتنا بڑا حادثہ پیش آیا۔انہوں نے اس حادثہ کے لیے محکمہ بجلی کے ملازمین کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے انتظامیہ سے ملازمین پر کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مذکورہ کنبہ کی امداد کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس سے وہ اپنے مال مویشیوں کا مویشی خانہ پھر سے تعمیر کر اپنا گزر بسر کر سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا