پنجاب سے کشمیرتک:منشیات کاجال!

0
30

ریاست جموں وکشمیر’اُڑتاپنجاب‘ہوتی جارہی ہے اوربدقسمتی سے یہاں منشیات کاجال بھی پنجاب سے پھینکاجارہاہے جس نے حکام کی غفلت سے دھیرے دھیرے پوری ریاست کواپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔پنجاب میں نوجوان نسل کوتباہ وبربادکرنے کیساتھ ساتھ منشیات کادھندہ کرنے والے سماج دشمن اپنایہ سیاہ اورناپاک کاروباربڑھاتے ہوئے جموں وکشمیرمیں اپناپائوں پسارچکے ہیں، جموں وکشمیرکیلئے لایف لائن کی حیثیت رکھنے والی جموں ۔سرینگرشاہراہ کے ذریعے جہاں ہزاروں مال بردارٹرک وآئیل ٹینکرسفرکرتے ہیں،ہرطرح کامال بذریعہ شاہراہ کشمیر ودیگراضلاع تک پہنچتاہے، اِسی کی آڑمیں منشیات کی اسمگلنگ کی جاتی ہے، اسمگلرنئے نئے ہتھکنڈے اپناتے ہیں،گذشتہ روز ایک پیٹرول ٹینکرکی ٹینکی میں چھپائی گئی300کلوگرام بھوکی برآمدکی گئی ، جس سے معلوم ہوتاہے کہ شاہراہ پر چلنے والی کوئی بھی گاڑی ایسی نہیں جس میں منشیات کاکاروبارنہ ہوتاہے، ایک موٹرسائیکل سے لیکرکارتک ،منی بس ،بس سے لیکرٹرک اور اب آئیل ٹینکرتک کوئی بھی گاڑی منشیات کی اسمگلنگ سے پاک نہ ہے،دراصل ریاست جموں وکشمیرمیں منشیات کاپائوں پسارنے میں ہمارے تین اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ صاحبان اورپولیس سربراہان کی غفلت اورنااہلی کارفرماہے،اگرضلع مجسٹریٹ کٹھوعہ اور ضلع پولیس چیف کٹھوعہ جموں وکشمیرکی سرحدمیں داخل ہونے والی تمام طرح کی گاڑیوں کی باریک بینی ودیانتداری سے تلاشی کانظم قائم کریں تویقینامنشیات ریاست میں داخل ہوہی نہیں سکتی، تاہم نامعمول وجوہات کی بناء پریہ نسل کش زہر ریاست میں داخل ہوجاتاہے،اس کے بعد اودھمپور اور رام بن اضلاع میں حکام کی نااہلی اور غفلت اس زہرکوپوری ریاست تک پھیلادیتی ہے،یہاںسانبہ،جموں بھی اپنی ذمہ داریوں سے آزادنہیں، اگریہ اضلاع یہاں کی پولیس وسول انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں توجموں شہراوردیگراضلاع تک منشیات کالعنت کسی بھی صورت پروان نہیں چڑھ سکتی،کسی بھی ضلع تک منشیات پہنچ پاتی ہے تووہاں کی پولیس کی مجرمانہ غفلت اس میں شامل رہتی ہے،کیونکہ بعض اوقات خاکی بھی منشیات کی لعنت سے داغدارہوئی ہے،کئی پولیس اہلکار منشیات کیساتھ گرفتار کئے گئے ہیں،یہاں سے معلوم ہوتاہے کہ منشیات فروش پولیس کے آشیرواد سے ہی اپنے پائوں پسارتے اورنوجوان نسل کو فناہ کرتے پھرتے ہیں،لہٰذاضلع مجسٹریٹ ، ضلع پولیس چیف کوچاہئے کہ وہ اپنے ضمیرکوجھنجوڑتے ہوئے منشیات کیخلاف اعلانِ جنگ کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا