ٹھاٹھری میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا

0
211

5 افرادجاں بحق، پانچ دیگر زخمی، تین کی حالت تشویشناک
یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے خانپورہ ٹھاٹھری علاقے میں ہفتے کی شام نجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں پانچ افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کی شام کو خانپورہ ٹھاٹھری میں ایک نجی گاڑی لڑھک گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دس افراد زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس اہلکار جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے پانچ افراد کومردہ قرار دیا۔
ذرائع نے متوفین کی شناخت مختیار احمد ولد عبدالغنی ساکن بنڈوگہ ،کمسن بچی دختر عامر ،ریاض احمد ولد عبدالغنی ساکن پھاگسو، ارینا بیگم زوجہ صدام حسین ساکن گھونٹی، محمد رفیع ولد عبدالرحمن ساکن پھاگسو کے بطور کی ہے۔
زخمیوں کی پہچان دس سالہ کمسن بچی ،آٹھ سالہ کمسن بچی ، سفیان شیخ ولد بشیر احمد،سائمہ بیگم زوجہ عامر کے بطور کی گئی ہے۔دریں اثنا ڈوڈہ میں پیش آئے حادثے پر سیاسی ، سماجی اور مذہبی تنظیموں نے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈوڈہ میں سڑک حادثے میں جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا:’’میں آج پھاگسو، ڈوڈہ میں ہونے والے بدقسمت سڑک حادثے کے نتیجے میں جانوں اور زخمیوں کے المناک نقصان پر گہرا غمزدہ اور صدمہ پہنچا ہوں۔ میں سوگوار خاندانوں کے ارکان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ میں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام ضروری مدد فراہم کریں، جیسا کہ اصول میں متاثرہ افراد کوفراہم کی گئی ہے‘‘۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا