ویلنٹا ئن ڈے

0
60

شوکت محمود شوکت

حسنِ کامل کو کہا، لوگوں نے کیوں کر ماہتاب
اپنے اندر داغ جو رکھتا ہے گہرے بے حساب
عشق کی ہر بات عمدہ ، عشق کا ہر کام خوب
عشق سے دنیا میں رونق، عشق سے یہ آب و تاب
عشق ارفع، عشق اعلیٰ ، عشق کارِ پاک و صاف
عشق، آدابِ طریقت، زندگانی کا نصاب
عشق بخشے، بندہء عاجز کو شہرت ، در جہاں
عشق ہی کرتا ہے جگ میں،کامران و کامیاب
عشق کا نعم البدل ، کوئی نہیں، کوئی نہیں
عشق، وہ بے مثل شے، جس کا نہیں کوئی جواب
عشق ہی کے نور سے روشن ہیں اذہان و قلوب
عشق کی ہیں یادگاریں ، بیستوں ، صحرا ، چناب
درحقیقت، عشق ہے سودو زیاں سے ماورا
کر دیا ہر بوالہوس نے ، اس کو پابندِ گلاب

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا