وزیر اعظم کی کرسی کی ’نیلامی‘ چل رہی ہے: مودی

0
53
PURNEA, APR 16 (UNI):- Prime Minister Narendra Modi addresses a public meeting ahead of Lok Sabha elections, in Purnea, Bihar on Tuesday. UNI PHOTO-28U

انڈیا اتحاد ’’ون ایئر، ون پی ایم‘‘ کے فارمولے پر کر رہا ہے کام
یواین آئی

ہردہ؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد ’انڈیا‘ میں وزیر اعظم کے عہدے کے دعویداروں کے معاملے کو لے کر اتحاد کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس اتحاد میں وزیر اعظم کی کرسی کا بھی ’آکشن’ چل رہا ہے اورانڈیا اتحاد”ون ایئر، ون پی ایم‘‘ کے فارمولے پر کام کر رہا ہے۔مسٹرمودی مدھیہ پردیش کے ہردا میں بیتول پارلیمانی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور ودیشا پارلیمانی حلقہ سے امیدوار شیوراج سنگھ چوہان بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایک طرف ہم حکومت کے قیام کے بعد اگلے 100 دنوں کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں اور دوسری طرف انڈیا اتحاد والے اپنا الگ ہی راگ الاپ رہے ہیں۔ ملک میں مسلسل یہ بحث چل رہی ہے کہ اس طرف تو وزارت عظمیٰ کا امیدوارمودی ہے، لیکن اس انڈیا اتحاد میں وزیراعظم کا چہرہ کون ہے؟ اس سلسلے میں انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ یہ اتنا بڑا ملک ہے، عوام کو معلوم تو ہونا چاہیے کہ ملک کس کے حوالے کرنا ہے۔ لوگوں کو معلوم ہی نہیں ہے کہ وہ ملک کس کو دینا چاہتے ہیں۔ ایسے اندھیرے میں تیر کیسے مارا جاسکتا ہے؟۔
اس سلسلے میں، انہوں نے کہا کہ کچھ اطلاعات ملی ہیں کہ انڈیا اتحاد والوں کے درمیان بحث جاری ہے۔ انہوں نے فارمولا بنایا ہے، وہ ‘ایک سال، ایک پی ایم’ کا فارمولا بنا رہے ہیں۔ ایک سال ایک، دوسرے سال دوسرا، تیسرے سال تیسرا، چوتھے سال چوتھا اور پانچویں سال پانچواں وزیراعظم۔
انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ ہی سوچیں کہ ایسی صورتحال میں ملک کا کیا بنے گا۔ ملک بچے گا کیا اس طرح؟ پی ایم کی کرسی کی بھی نیلامی چل رہی ہے۔ کوئی ایک اوپر بیٹھے گا، دوسرے مواقع کی تلاش میں رہیں گے کہ اس کا سال کب پورا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ یہ منگیری لال کے خواب جیسا ہو گا، لیکن میں ملک کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ یہ صرف کہاوت کہنے اور سوجانے والی بات نہیں ہے، یہ ملک کو تباہ کرنے کا کھیل ہے۔ یہ آپ کے خوابوں کو چکنا چور کرنے والا کھیل ہے، اس لیے وقت پر جاگ جائیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ جو باتیں لوگ سوشل میڈیا پر ریلز میں مذاق میں کہتے ہیں، اس پر انڈیا اتحاد سنجیدگی سے غور کررہا ہے، ایک سال، ایک پی ایم کے فارمولے پر دنیا بھر میں لوگ ملک کا کتنا مذاق اڑائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا