نعیم اختر نے ڈوڈہ کاستی گڑھ سڑک کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی

0
53

شلہ سے کنہال سڑک کی تعمیر کے سلسلے میں سنگ بنیاد رکھا
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر نے انجنیئروں پر زور دیا ہے کہ وہ ڈوڈہ سے کاستی گڑھ تک جانے والی سڑک پر جاری تعمیراتی کام میں سرعت لائیں اور اگلے سال نومبر کے آخر تک اس سڑک کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔وزیر نے یہ ہدایات دور دراز گاؤں کاستی گڑھ میں لوگوں کی شکائتوں کے ازالہ کے کیمپ میں شرکت کرنے کے دوران کیا۔ کیمپ میں ایم ایل اے ڈوڈہ شکتی راج پریہار، چیف انجنیئر پی ڈبلیو ڈی( آر اینڈ بی) سدھیر شاہ، ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ بھوانی رکوال، منیجنگ ڈائریکٹر جموں اینڈ کشمیر پروجیکٹس کنسٹرکشن کارپوریشن سید نعیم احمد، سُپرنٹنڈنگ انجنیئر پی ڈبلیو ڈی( آر اینڈ بی) سرکل ڈوڈہ نیاز بانڈے، ڈبلیو ڈی( آر اینڈ بی) اور پی ایم جی ایس وائی کے انجنیئرز کے علاوہ متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔مقامی لوگوںنے وزیر کو اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر نے لوگوں کے مطالبات بغور سُنے اور یقین دلایا کہ اُن کے مسائل کو حل کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔وزیر نے دورے کے دوران نشلہ سے کنہال تک 4 کلو میٹر کی تعمیر کے سلسلے میں سنگ بنیاد رکھا جس پر287 لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بیولی میں گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج کی عمارت پر جاری تعمیراتی کام کا جائیزہ لیا جس پر13 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا