سرحدی گائوں لچھی پورہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

0
50

لازوال ڈیسک
بارہمولہ؍؍چیف میڈیکل آفیسر بارہمولہ نے JAKLI ریجمنٹ کے اشتراک سے آج سرحدی گائوں لچھی پورہ میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا ۔کیمپ کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر ناصر احمد نقاش نے کیا ۔جبکہ اس موقعہ پر کمانڈنگ آفیسرJakli ریجمنٹ ،چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بشیر احمد چالکو کے علاو ہ محکمہ ہیلتھ سے منسلک عملہ اور لوگوں کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی۔ میڈیکل کیمپ میں اس دور دراز اور سرحدی علاقے کے ارد گردسے آئے سینکڑوں مریضوں اور بیماروں نے کیمپ میں موجود ڈاکٹروں سے علاج معالجہ کرایا اور مفت دوائی حاصل کی۔کیمپ میں 700مریضوں کو مختلف بیماریوں کے خلاف علاج معالجہ کیا اس کے علاوہ مختلف قسم کے 200ٹیسٹ مفت کئے گئے۔چیف میڈیکل آفیسر نے ضلع کمشنر کو طبی سہولیات کو لوگوں تک پہنچانے کے لئے کئے جا رہے انتظامات کے بارے میں جانکاری فراہم کی اور کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت دور دراز علاقوں کے لئے طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔اس موقعہ پر ضلع کمشنر بارہمولہ نے کہا کہ سرکار دور دراز علاقوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایسے کیمپوں کو انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ غریب اور مفلس لوگوں کو ان کے دیلیز پر علاج معالجہ کیا جائے گا انہوں نے لوگوں کو ایسے کیمپوں میں جانے اور ان کا بھی پور فائدہ اٹھانے کے لئے کہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا