نشا ملیٹ :قومی کھیلوں میں 14 طلائی تمغے جیتنے والی واحد ہندوستانی تیراک

0
339

نئی دہلی، // تیراکی زندگی ایک کا ایک بہترین ہنر ہے۔یوں تو ہمارے ملک میں ہندستانی خاتون کھلاڑیوں نے ہر میدان میں اپنا نام روشن کیا ہے ۔ تیراکی کے شعبے میں بھی ہمار ی خواتین کسی سے پیچھے نہیں رہی ہیں۔ نشا ملیٹ بھی انہیں خاتون کھلاڑیوں میں سے ایک ایسی ہیں، جنہیں نمایاں طور پر تیراک کی حیثیت سے جانا جاتا ہے ۔ نشا ملیٹ ہندوستانی تیراکی کا وہ نمایاں چہرہ ہے جس نے سال 2000 میں تیراکی کے لیے اولمپکس کوالیفائی کرکے پہلی ہندوستانی تیراک خاتون کھلاڑی کا شرف حاصل کیا۔
نشا ملیٹ 20 مارچ 1982 کو بنگلورمیں پیدا ہونے والی ایک مشہور تیراک ہیں۔ انہوں نے کم عمری میں ہی تیراکی شروع کر دی تھی اور جلد ہی ہندوستانی کھیلوں میں شہرت حاصل کر لی۔ ملیٹ نے اولمپکس اور دولت مشترکہ کھیلوں سمیت بین الاقوامی مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی بھی کی ہے۔ انہوں نے اپنی بے پناہ صلاحیتوں اور لگن کا مظاہرہ کرکے متعدد تمغے جیتے۔
حقیقت میں ہر والدین اپنے بچے کی خاطر اپنی زندگی داؤ پر لگا دیتے ہیں۔ نشا کے والد نے بھی اپنی بیٹیوں کو بہترین سے بہترین تربیت دینے کے لیے بہت قربانیاں دیں۔ سال 1998 میں وہ چنئی سے بنگلورو چلے گئے۔ 51 برس کی عمر میں اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے ایک نجی کمپنی کی ملازمت چھوڑ دی۔ دو سال بعدانہوں نے چنئی میں اپنا فلیٹ بیچ کر اپنی لڑکیوں کی بیرون ملک تربیت کے لیے بھیجا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا