کشمیر میں برف و باراں کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ

0
72
SRINAGAR, JUL 22 (UNI) Tourists boarding on a boat cross the Dal Lake during heavy rains in Srinagar on Saturday. UNI PHOTO-SF3

سری نگر، // محکمہ موسمیات کی طرف سے برف وباراں کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر کے شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا ہے تاہم سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی میں 20 مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد 21 اور 22 مارچ کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ بیشتر مقامات پر ہلکی بارش یا برف باری ہوسکتی ہے اور اس دوران میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 23 مارچ کو موسم خشک رہ سکتا ہے جبکہ 24 اور 25 کو ایک بار پھر کہیں کہیں ہلکی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے۔

دریں اثنا وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا