ممبر اسمبلی سرنکوٹ کا منڈی دورہ، ترچھل اور مرنوٹ میں عوامی دربار منعقد

0
65

میرا مقصد عوام کو بنیادی سہولیات پہنچانا ہے :چوہدری محمد اکرم
ظہیر عباس/حیدر بانڈے
منڈی//ممبر اسمبلی سرنکوٹ چوہدری محمد اکرم نے تحصیل منڈی کے اپنے حلقہ انتخاب ترچھل اور مرنوٹ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے مرنوٹ میں ایک پل کا افتتاح کر کے مرنوٹ اور ترچھل میں عوامی دربار منعقد کیا – ذراع کے مطابق ممبر اسمبلی سرنکوٹ چوہدری اکرم نے مرنوٹ میں ان کے ذاتی فنڈ سے تیار کردہ جھولا پل کا افتتاح کیا جس پر 13.50 لاکھ روپیے صرف کئے گے ہیں اور اس کے بننے پر مرنوٹ ترچھل کے دو ہزار سے زائد عوام کو فائدہ ہوگا – اس دوران انہوں نے مرنوٹ میں ایک عوامی دربار منعقد کر کے یہاں کی عوام کو درپیش مسائل کو بغور سنا اور دریں اثنا ممبر موصوف نے ترچھل میں بھی ایک عوامی دربار منعقد کیا جہاں پر عوام نے چوہدری اکرم کو بجلی پانی سڑک اور دوسری پریشانیوں سے روشناس کیا اس دوران بائلہ نابنی کے لوگوں نے ممبر اسمبلی سے کہا کہ ان کے علاقہ میں آزادی کے بعداب تک بجلی فراہم نہیں کی – عوام نے کہا کہ بجلی پانی کے علاوہ یہاں کے تعلیمی نظام کو بھی مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے – ان تمام مطالبات پر چوہدری اکرم نے نابنی بایلہ میں اپنے ذاتی فنڈ سے دو بجلی کے ٹرانسفارمر دینے کا اعلان کیا – انہوں نے عوام سے کہا کہ یہاں کے لوگوں کے جتنے بھی مسائل ہیں وہ ان کو جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ میرا مقصد عوام کو بنیادی سہولیات پہنچانا ہے جس کے لیے وہ دن کے چوبیس گھنٹے عوام کے لیے حاضر ہیں – اس موقع پر ان کے ہمراہ محکمہ بجلی کے اگزکٹیو انجینئر،محکمہ صحت عامہ کے اگزکیٹیو انجینئر، محکمہ آب پاشی کے اگزکیٹیو انجینئر اور بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر منڈی بلاک ،ڈیولپمنٹ آفیسر ساتھرہ بھی تھے – ممبر اسمبلی نے اس موقع پر تمام آفیسرن کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے کاموں کو کرنے میں سرعت لائیں – اس کے علاوہ انہوں نے پنچایت منڈی اور پنچایت راجپورہ کا بھی دورہ کیا جہاں پر ممبر موصوف سے مختلف وفود ملاقی ہوئے – دورے کے دوران سابق سرپنچ منڈی بائلہ طارق منظور، سابق سرپنچ راجپورہ فاروق نجار اور ماسٹر امیر دین بھی شامل رہے –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا