ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے بلاک تھنہ منڈی میں ہو رہے کاموں کا جائزہ لیا

0
21

کہا دیہاتوں میں کام کر رہے مزدوروں کو وقت پر پیسہ ملے ،وہ بھی اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں
عمران خان
تھنہ منڈی ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے بلاک تھنہ منڈی میں نریگا اور سوچھ بھارت مشن کے تحت ہو رہے کاموں کے متعلق ایک اہم میٹنگ لیتے ہوئے بلاک تھنہ منڈی کہ محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین کو ہدائیت جاری کے وہ علاقہ میںمحنت ولگن سے اپنے فرائض کو انجام دینے کی ہر ممکن کوشش کریں کیونکہ کام کرنے سے ملازمین کو عزت ملتی ہے۔ اس موقع پر پورے بلاک میں جاری کاموں کی تفصیل حاصل کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے زور دیا ملازمین پورے سال کے دوران تمام جاری کاموں کو حاصل کرنے کیلئے محنت سے کام کریں تاکہ دیہاتوں میں کام کر رہے مزدوروں کو وقت پر پیسہ ملے اور وہ بھی اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں ۔اس میٹنگ میں ایس ڈی ایم تھنہ منڈی محمد افضل مرزا،تحصیلدار قدیرالرحمن،بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر غلام قادر،ایس ڈی پی او چوہدری افتخار احمد کے علاوہ بڑی تعداد میں محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا