’محنت ہماری لوٹ تمہاری نہیں چلے گی،نہیں چلے گی‘

0
25

آنگن واڑی ورکر اور ہیلپر سراپا احتجاج،کہاہا ماہانہ مشاہرے میں اضافہ کیا جائے
شلپا ٹھاکر
جموںآنگن واڑی ورکر اینڈ ہیلپر یونین کے بینر تلے جموں میںایک احتجاجی دھرنا دیا گیا جس میں بڑی تعداد میں آنگن واڑی ورکر اور ہیلپروں نے شمولیت اختیار کر سڑک کو بند کیا ۔ واضح رہے آنگن واڑی ملازمین کے احتجاج کو ایک طویل وقت ہو گیا ہے ۔احتجاج کے دوران جموں زور دار نعروں سے گونج اٹھا جس میں مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے اپنے حقوق کیلئے نعرے بازی کی ۔اس سلسلہ میں مظاہرین نے کہا کہ ”ناری کو للکارا ہے،سڑکوں پے اتارا ہے، سرکار نکمی ہے، ہماری مانگیں پوری کرو ،محنت ہماری لوٹ تمہاری نہیں چلے گی “ جبکہ ایک طویل عرصہ سے یہ ملازمین اپنے ماہانہ مشاہرے میں اضافے کو لیکر سڑکوں پر مختلف مقامات پر دھرنے دے رہے ہیں لیکن ابھی تک ان کے مسائل کا حل نہیں ہوا ہے ۔اس سلسلہ میں آنگن واڑی ورکروں کا کہنا ہے کہ ہم سو فیصد خواتین ملازمین اس محکمے میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں اور کئی محکموں اور کئی اسکیموں کے نفاذ میں اپنی خدمات انجام دیتی ہیں لیکن ہمارے ماہانہ مشاہرے کو 3600اور ہیلپر کے 1800روپئے ہے اس میں اضافہ نہ کیا گیا ۔یہاں مظاہرین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہمارے ماہانہ مشاہرے میں دہلی، ہریانہ اور دیگر ریاستوں کی طرح اضافہ کیا جائے جہاں ملازمین دس ہزار روپئے ماہانہ لیتے ہیں۔انہوں نے مزید اپنے مطالبات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سبکدوشی پر آنگن واڑی ورکرکو پانچ لاکھ روپئے اور ہیلپر کو تین لاکھ روپئے دئے جائیں۔اس کے علاوہ سردیوں کے موسم میں پندرہ دن کی چھٹیاں اور گرمی کے موسم میں 45روز کی چھٹیاں دی جائیںاور ملازمین کو امپلائز سٹیٹ انشورینس اسکیم کے تحت لایا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا