مدرسہ بورڈ کے قیام کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی میں فضل حسین کھٹانہ شامل

0
53

برکت چوہدری ضلع صدر جی بی ای اے پونچھ نے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا
لازوال ڈیسک
راجوری ؍؍برکت چوہدری نے محمد رفیق کھٹانہ سینئر لیکچرر اور قاری منظور حسین قادری کے ہمراہ بی ایچ ایس ایس راجوری کے احاطے میں فضل حسین کھٹانہ سینئر لیکچرر سے ملاقات کی اور انہیں مدرسہ بورڈ اور مسودہ کی تیاری کے لئے قائم کردہ کمیٹی میں منتخب ہونے پر مبارکباد دی برکت چوہدری نے کہا کہ ہم UT انتظامیہ بالخصوص ڈاکٹر پیوش سنگلا (IAS) سکریٹری برائے گورنمنٹ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے محکمہ تعلیم کے کہنہ مشق تجربہ کار موثر اور سرشار افسران کی تشکیل کی مدرسہ بورڈ کے قیام کے لیے کمیٹی میں شامل فضل حسین کھٹانہ اور انور خان دونوں کا تعلق پونچھ اور راجوری اضلاع سے ہے اور یہ دونوں محکمہ تعلیم کا ایک اثاثہ ہیں امید ہے کہ وہ دی گئی ذمہ داری کو جوش اور لگن سے پورا کریں گے واضح ہو کہ مرکزکے زیر انتظام جموں وکشمیر کے مسلم طبقہ کی یہ دیرینہ مانگ رہی ہے کہ مدارس اسلامیہ کو مین سٹریم میں شامل کیا جائے جس سے اترپردیش بہار دلی راجھستان کی طرز پر جموں وکشمیر میں مدرسہ بورڈ کا قیام عمل ہو تاکہ مدارس اسلامیہ میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کا مستقبل کسی طرح بھی مخدوش نہ ہو اور مدارس اسلامیہ کے ہونہار طلبہ وطالبات ملک میں مقابلہ جاتی امتحانات میں شامل ہوکر ملک وملت کی خدمت کرسکیں یادرہے اس وقت سینکٹروں کی تعداد میں مدارس اسلامیہ ہیں جن میں ہزاروں تشنگان علم زیور علم سے آراستہ وپیراستہ ہورہے ہیں جن کی اقامتی سہولیات کاانحصار مخیر ومتمول افراد کے ذمہ ہے حالانکہ کسی بھی ملک کے شہریوں کے بچوں کی تعلیمی تدریسی سرگرمیاں اس ملک کی موجودہ حکومت پر عائد ہوتی تاہم لیفٹیننٹگورنر منوج سنہا اور ایجوکیشن سکریٹری ڈاکٹر پیوش سنگلا نے جو عملی اقدامات اٹھائے ہیں اس سے امید کی کرن لگتی ہے جلد مدرسہ بورڈ کے قیام عمل بابت خوش خبری سنی جائے گی اور تشکیل دی گئی کمیٹی مثبت وثمر آور نتائج پر مبنی رپورٹ ومسودہ پیش کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا