تحصیل کھڑی میں ہلکی پھلکی برف باری اور بارش

0
204

بدلتے موسم کے ساتھ ہی بجلی نے بھی بدلا اپنا مزاج
سجادکھانڈے
کھڑی؍؍ پورے جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ ضلع رام بن کے لوگ بھی بڑی ہی بے صبری کے ساتھ برف باری اور بارش کا انتظار کر رہے تھیں۔اور اس چیز کے لیے بارگاہ الٰہیمیں دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ منگلوار کے شام سے ہی پورے جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ ضلع رامبن میں بھی موسم نے اپنا مزاج بدلا۔ جہاں ایک طرف ضلع رامبن کے اوپری علاقوں میں ہلکی پھلکی برف باری دیکھنے کو ملی وہیں نچلے علاقوں میں ہلکی پھلکی بارشوں کا سلسلہ بدھوار کے روز بھی وقفے وقفے جاری رہا۔ ضلع رامبن کے تحصیل کھڑی کی اگر بات کی جائے تو مہو، اور منگت کے علاقوں میں سب سے زیادہ برف پانچ سے چھ انچ ریکارڈ کی گئی۔ اس طویل خشکی کے بعد بدلتے موسم کے حوالے سے لوگوں میں ایک بہت بڑی خوشی اور راحت دیکھنے کو ملی۔کیونکہ برف باری اور بارشوں کے نہ ہونے کی وجہ سے علاقوں میں طرح طرح کی بیماریاں پھیلنے کے ساتھ ساتھ پانی کی بھی کمی محسوس ہو رہی تھی۔اور بدلتے موسم کے ساتھ ہی ربیع فصلوں کی کاشت کرنے والے کاشتکاروں نے بھی راحت کی سانس لی۔وہیں موسم سرما میں برف باری اور بارشوں میں معمول کی طرح منگلوار کے شام سے ہی تحصیل کھڑی میں بجلی کی سپلائی معطل ہو کر رہ گئی۔حالانکہ بدھوار کے روز دن کو بجلی کی سپلائی کو بحال کیا گیا، مگر آنکھ مچولی بھی جاری رہی۔اس حوالے سے سیاسی و سماجی کارکن مہو سے شوکت ارشاد اور منگت سے ریاض احمد گل نے کہاں کہ موسم نے جو ہی اپنا رخ بدلا اور ہلکی پھلکی برف باری اور بارش کے ساتھ ہی بجلی کی انکھ مچولی کا کھیل بھی شروع ہو گیا۔انہوں نے انتظامیہ سے مانگ کی کہ برف باری کے اس موسم میں بجلی کی سپلائی کے ساتھ ساتھ تمام تر انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ برف باری کے اس موسم میں لوگوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا